جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب حکومت کا عید الضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے عیدالضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں 20 سے 22 جولائی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا عید الضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان
پنجاب حکومت کا عید الضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت کی جانب سے عیدالضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت صوبے میں 20 سے 22 جولائی تک عید کی تعطیلات ہوںگی ۔

خیال رہے کہ انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عالمی وبا کی صورتحال کے پیش نظر حکومت کو عید الاضحیٰ پر پانچ چھٹیوں کی تجویز دی تھی۔

یہ تجویز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی تاہم حکومت نے عید پر صرف تین چھٹیوں کی منظوری دیتے ہوئے اس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا تھا۔

پاکستان

میثاق جمہوریت میں تھا کہ آئینی عدالتیں ہوں گی ، شرجیل میمن

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور ہوں، نمبرز پورے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میثاق جمہوریت میں تھا کہ آئینی عدالتیں ہوں گی ، شرجیل میمن

سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ میثاق جمہوریت میں تھا کہ آئینی عدالتیں ہوں گی۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیاست میں ہر جماعت کا اپنا نظریہ ہوتا ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ملک کی بہتری کیلئے مل کر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور ہوں، نمبرز پورے ہیں، جب چاہیں آئینی ترمیم کی جا سکتی ہے، آئینی ترمیم کے بعد چیزیں بہتری کی طرف جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے تمام جماعتوں سے مشاورت ہو، میثاق جمہوریت میں تھا کہ آئینی عدالتیں ہوں گی، لوگوں کے 20،20 سال سے مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی سب سے زیادہ انتقام کا نشانہ بنی، ثاقب نثار کا دور پی ٹی آئی کا بدترین دور تھا، ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کیلئے پولنگ ایجنٹ کا کام کیا، ثاقب نثار نے پی ٹی آئی ورکر کے طور پر کردار ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک

کچھ افراد مٹی سے بنے اپنے گھروں کو لوٹنے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر کا رابطہ اب بھی منقطع ہے کیونکہ قصبوں اور دیہاتوں کے درمیان اہم سڑکیں اب بھی بند ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک

نیپال میں بڑے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دارالحکومت کھٹمنڈو کے آس پاس کی وادی میں دو روز سے جاری شدید بارش کے بعد اتوار کے روز درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے پانی سے بچنے کے لیے ایک چھت سے دوسری چھت پر کود گئے، جس سے ہزاروں گھروں میں پانی بھر گیا ہے۔ دریں اثنا، عملہ اب بھی ہیلی کاپٹروں اور انفلیٹیبل کشتیوں پر امدادی کام کر رہا ہے۔

کچھ افراد مٹی سے بنے اپنے گھروں کو لوٹنے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر کا رابطہ اب بھی منقطع ہے کیونکہ قصبوں اور دیہاتوں کے درمیان اہم سڑکیں اب بھی بند ہیں۔

منگل تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کے باوجود اتوار کو بارش میں کمی آئی ، حکومتی ترجمان کے مطابق اب تک تین ہزار سے زائد افراد کو بچایا جا چکا ہے۔

لیکن سیلاب کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بہت سی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اتوار کے روز حکام نے بتایا کہ 60 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی حملوں کے متاثرین کے خاندانوں اور لبنان کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان  کی  مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری آبادیوں پر اسرائیل کے بے لگام حملے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسرائیلی فورسز لبنان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہیں، اُس کے استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہیں، شہری آبادی کے مراکز کو وحشیانہ انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی حملوں کے متاثرین کے خاندانوں اور لبنان کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے قتل کے وحشیانہ اقدام سے تشدد کے شکار خطے کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll