Advertisement
پاکستان

میجر طفیل محمد شہید نشان حیدرکا 67 واں یوم شہادت،صدر ،وزیر اعظم وعسکری قیادت کا خراج عقیدت

پاکستان کو اپنی بہادر افواج اور ایسے عظیم ہیروز پر فخر ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 گھنٹے قبل پر اگست 8 2025، 10:04 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
میجر طفیل محمد شہید نشان حیدرکا 67 واں یوم شہادت،صدر ،وزیر اعظم وعسکری قیادت کا خراج عقیدت

راولپنڈی: (دنیا نیوز) میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے 67 ویں یوم شہادت پر صدر مملکت وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سربراہان نے خراج عقیدت پیش کیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری  نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے اور ہم اپنے تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

انہوں نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ میجر طفیل شہید نے مادرِ وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ میں سنہری باب رقم کیا۔ قوم ان کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے اور اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

اپنے پیغام میں شہباز شریف نےمزید کہا کہ پاکستان کو اپنی بہادر افواج اور ایسے عظیم ہیروز پر فخر ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، نیول چیف، ایئر چیف، دیگر اعلیٰ عسکری حکام اور جوانوں نے میجر طفیل شہید کی مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

 آئی ایس پی آرنے بتایا کہ میجر طفیل شہید نے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو شدید نقصان پہنچایا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنا مشن کامیابی سے مکمل کیا۔ ان کی جرات و سرفروشی پر انہیں نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بے مثال جرات اور عظیم قربانی کے اعتراف میں میجرطفیل محمد شہید کو نشان حیدر عطا کیا گیا، وطن کے دفاع کیلئے ان کی شجاعت آنے والی نسلوں کیلئے باعث فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طفیل محمد شہید کی قربانی سرفروشی کی اعلیٰ مثال اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، مسلح افواج اپنے تمام شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں۔

Advertisement
پاکستان کی جانب سےغزہ  متاثرین  کے لیے امدادی سامان کی مزید 2 پروازیں روانہ

پاکستان کی جانب سےغزہ متاثرین  کے لیے امدادی سامان کی مزید 2 پروازیں روانہ

  • 31 منٹ قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں ایک اور ترقی، چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل متعارف

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں ایک اور ترقی، چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل متعارف

  • 3 گھنٹے قبل
لاہور: سیکیورٹی فورسز نے مناواں میں بھارتی ڈرون مار گرایا

لاہور: سیکیورٹی فورسز نے مناواں میں بھارتی ڈرون مار گرایا

  • 3 گھنٹے قبل
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک دفعہ پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک دفعہ پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 18 منٹ قبل
میانوالی :سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 خطرناک دہشتگر دہلاک

میانوالی :سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 خطرناک دہشتگر دہلاک

  • 3 گھنٹے قبل
 باجوڑ میں ریاست کی خوارج سے بات چیت یا سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،سیکیورٹی ذرائع

 باجوڑ میں ریاست کی خوارج سے بات چیت یا سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،سیکیورٹی ذرائع

  • 36 منٹ قبل
ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کانسرٹ میں شرکت، سوشل  میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کانسرٹ میں شرکت، سوشل  میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع

  • 3 گھنٹے قبل
بنوں : ایف سی چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردوں کا ڈرون حملہ،ایک اہلکار شہید،3زخمی

بنوں : ایف سی چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردوں کا ڈرون حملہ،ایک اہلکار شہید،3زخمی

  • 4 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، قومی اسمبلی کے تین اہم عہدوں سے ہاتھ دھونا پڑ گئے

پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، قومی اسمبلی کے تین اہم عہدوں سے ہاتھ دھونا پڑ گئے

  • 2 گھنٹے قبل
نیشنل گیمز کے باعث آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخوں میں ردوبدل  

نیشنل گیمز کے باعث آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخوں میں ردوبدل  

  • 10 منٹ قبل
پاک بھارت کشیدگی: فضائی حدود کی بندش سے ملک کو کتنا نقصان ہوا؟ خواجہ آصف نے بتا دیا

پاک بھارت کشیدگی: فضائی حدود کی بندش سے ملک کو کتنا نقصان ہوا؟ خواجہ آصف نے بتا دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
شہریوں کے لیے اچھی خبر،حکومت کا پروٹیکٹڈ کیٹیگری  یونٹس کے دائرہ کار میں توسیع پر غور

شہریوں کے لیے اچھی خبر،حکومت کا پروٹیکٹڈ کیٹیگری یونٹس کے دائرہ کار میں توسیع پر غور

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement