اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے کی منظوری دے دی،شہریوں کو انخلا کا حکم
غزہ کے تمام علاقوں سے حماس کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اپنی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے غزہ کی آبادی کو آزادی دلانا چاہتے ہیں،نیتن یاہو


تل ابیب:اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے شہریوں کو انخلا کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فوج نے غزہ کے شمالی حصے میں رہائشیوں کو جبری انخلا کا حکم دے دیا ہے جس سے فوجی آپریشن میں وسعت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ اسرائیل پورے غزہ پر فوجی کنٹرول چاہتا ہے تاکہ حماس کو ختم کیا جا سکے، ان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "اسرائیلی فوج غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی تیاری کرے گی، جبکہ جنگی علاقوں سے باہر موجود شہریوں کو انسانی امداد فراہم کی جائے گی۔"
غزہ شہر، جو شمالی پٹی میں واقع ہے، سب سے بڑا اور اہم ترین شہری علاقہ ہے۔ اسرائیلی کابینہ نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں کسی بھی متبادل تجویز سے نہ تو حماس کو شکست دی جا سکتی ہے اور نہ ہی اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لایا جا سکتا ہے۔
سکیورٹی کابینہ کے اجلاس سے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم غزہ کے تمام علاقوں سے حماس کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اپنی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے غزہ کی آبادی کو آزادی دلانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس پر تسلط نہیں چاہتے، ہم اسے عرب افواج کے حوالے کرنا چاہتے ہیں جو ہمیں دھمکی دیئے بغیر اس پر صحیح طریقے سے حکومت کریں گی اور غزہ والوں کو اچھی زندگی دیں گی۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے نیتن یاہو کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غزہ میں نسل کشی اور جبری بے دخلی کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اور اپنے ذاتی مفادات کے لیے اسرائیلی یرغمالیوں کو بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا جواب بھرپور مزاحمت سے دیا جائے گا۔

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 13 hours ago

میجر طفیل محمد شہید نشان حیدرکا 67 واں یوم شہادت،صدر ،وزیر اعظم وعسکری قیادت کا خراج عقیدت
- 2 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 13 hours ago

پاکستان کے بعد کمبوڈیا نے بھی ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کر دیا
- 2 hours ago

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں ایک اور ترقی، چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل متعارف
- 17 minutes ago

میانوالی :سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 خطرناک دہشتگر دہلاک
- 23 minutes ago

بنوں : ایف سی چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردوں کا ڈرون حملہ،ایک اہلکار شہید،3زخمی
- an hour ago

صدر ٹرمپ آج آذربائیجان اورآرمینیا کے تاریخی امن معاہدے کی میزبانی کرینگے
- 2 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر ،ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 46 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا
- 2 hours ago

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 13 hours ago

لاہور: سیکیورٹی فورسز نے مناواں میں بھارتی ڈرون مار گرایا
- 6 minutes ago

اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب،نیتن یاہوکاآپریشن سیندور کے دوران بھارت کی مدد کا اعتراف
- 2 hours ago