Advertisement

مانچسٹر پولیس کی جانب سے کرکٹر حیدر علی کے خلاف مقدمے کی تفصیلات جاری

پولیس کے مطابق، اس کیس میں 24 سالہ ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا، جسے تحقیقات مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 8th 2025, 6:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مانچسٹر پولیس   کی جانب سے کرکٹر حیدر علی کے خلاف مقدمے کی تفصیلات جاری

گریٹر مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق جاری کیس کی تفصیلات سامنے لاتے ہوئے بتایا ہے کہ 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہوئی تھی، جب کہ یہ واقعہ مبینہ طور پر 23 جولائی کو مانچسٹر کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق، اس کیس میں 24 سالہ ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا، جسے تحقیقات مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ پاکستانی کرکٹر حیدر علی کو خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں مانچسٹر پولیس نے گرفتار کیا، تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت مل گئی۔

پولیس نے حیدر علی کو دو ہفتے بعد دوبارہ تفتیش کے لیے طلب کر لیا ہے، اور اس دوران ان پر برطانیہ چھوڑنے پر پابندی عائد ہے۔

یہ واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورۂ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔ دوسری جانب، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حیدر علی کو معطل کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق، قومی بلے باز حیدر علی مانچسٹر پولیس کے ایک کریمنل کیس میں شاملِ تفتیش ہیں، اسی بنا پر انہیں فوری طور پر معطل کیا گیا ہے۔

Advertisement
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 13 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 دن قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 2 دن قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 19 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 2 دن قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 20 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 16 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 دن قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 دن قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 18 گھنٹے قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 دن قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement