رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس "تناؤ بھری" گفتگو کے بعد واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان سفارتی تعلقات میں کشیدگی آنا شروع ہوئی


ایک امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر کی جانب سے دی گئی دعوت اس خدشے کے تحت قبول نہیں کی کہ کہیں ان کی ملاقات پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے نہ کرا دی جائے۔
رپورٹ کے مطابق، 17 جون کو امریکی صدر نے مودی کو ایک خصوصی عشائیے پر مدعو کیا تھا، تاہم مودی نے یہ دعوت قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ جریدے کا کہنا ہے کہ اس انکار کے پیچھے مودی کی یہ تشویش کارفرما تھی کہ امریکی صدر ممکنہ طور پر عاصم منیر سے ان کی ملاقات کرا سکتے تھے۔
مزید یہ کہ جریدے نے انکشاف کیا کہ اسی روز، یعنی 17 جون کو امریکی صدر اور نریندر مودی کے درمیان تقریباً 45 منٹ طویل ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک "ٹرننگ پوائنٹ" قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس "تناؤ بھری" گفتگو کے بعد واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان سفارتی تعلقات میں کشیدگی آنا شروع ہوئی، جس کا اثر بعد ازاں مختلف بیانات اور اقدامات میں بھی نظر آیا۔
اسی تناظر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی معیشت کو "مردہ" قرار دینا اور بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنا بھی تعلقات میں تناؤ کی ایک مثال کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد
- 5 گھنٹے قبل

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 8 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 3 گھنٹے قبل

وزیر آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ عارضی نکلا، مریم نواز کے دورے کے بعد متاثرین واپس، کیمپ بند
- 3 گھنٹے قبل

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- 7 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 3 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 3 گھنٹے قبل