حسن نوازاورحسین طلعت نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی حسن نواز 63 رنزناقابل شکست بنا کر ٹاپ اسکوررجبکہ حسین طلعت 41 رنزپرناٹ آؤٹ رہے۔


تروبا: تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ویسٹ انڈیزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 281 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے 48.5 اوورمیں چوکا لگا کرپورا کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری جب صائم ایوب 5 رنزبنا کر جیڈن سیلزکا شکار بنے، دوسری وکٹ 63 رنز پرگری، عبداللہ شفیق 29 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے بابر اعظم 47 رنزکی ذمہ دارانہ اننگز کے بعد 118 کے اسکورپرپویلین لوٹے۔
چوتھی وکٹ سلمان آغا کی صورت میں گری جنہوں نے 23 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد رضوان نے 53 رنزبنا کرٹیم کو سنبھالا مگروہ بھی ہدف کے قریب پہنچ کرآؤٹ ہو گئے۔
محمد رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد نوجوان بلے باز حسن نوازاورحسین طلعت نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی حسن نواز 63 رنزناقابل شکست بنا کر ٹاپ اسکوررجبکہ حسین طلعت 41 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کا آغاز جارحانہ رہا اوپنر ایون لوئیس نے 62 گیندوں پر 60 رنزکی شانداراننگز کھیلی جس میں 6 چوکے شامل تھے، کپتان شائے ہوپ نے 55 رنز بنائے، روسٹن چیزنے 53 رنزاسکورکیے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اہم کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں دیگروکٹیں شاداب خان اورحارث رؤف کے حصے میں آئیں۔
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- ایک دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- ایک دن قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- ایک دن قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 18 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- ایک دن قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 2 دن قبل

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 2 دن قبل












