جی این این سوشل

دنیا

ابوظہبی میں عید الاضحیٰ پر مفت پارکنگ ، کوئی ٹول ٹیکس نہیں لیا جائیگا

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی اہم ریاست ابوظہبی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو مفت پارکنگ کے ساتھ ساتھ ٹول ٹیکس سے بھی مستشنیٰ کردیا گیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اعلامیے میں صارفین کے مسرت  مراکز ، بس اور فیری سروسز کے شیڈول کا بھی اعلان کیا گیا ہے
اعلامیے میں صارفین کے مسرت مراکز ، بس اور فیری سروسز کے شیڈول کا بھی اعلان کیا گیا ہے

 

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں پیر 19 جولائی سے شروع ہونے والی عید الاضحیٰ کی تعطیلات میں کوئی ٹول ٹیکس نہیں لیا جائیگا۔

 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنا دی

انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر ( آئی ٹی سی ) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹول گیٹ چارجز ہفتے 24 سے رش کے عمومی اوقات صبح سات بجے سے نو بجے جبکہ شام پانچ بھے سے سات بجے کے دوران بحال کیے جائیں گے ۔

 

سوشل میڈیاپرکوروناسےمتعلق غلط معلومات دی جارہی ہیں،جوبائیڈن

امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران سرفیس پبلک پارکنگ کے مقامات کو بھی مفت استعمال کیا جاسکے گا۔

 

یواے ای سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر

اعلامیے میں صارفین کے مسرت  مراکز ، بس اور فیری سروسز کے شیڈول کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔  مسرت مراکز عید کی چھٹیوں کےد وران پیر 19 سے 25 جولائی تک بند رہیں گے ۔

تجارت

سعودی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,692.60، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,820.82 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 320.55 ریال، 22 قیراط ایک گرام 293.84 اور18 قیراط 240.41 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 280.48 ریال رہی۔

اسی طرح گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,692.60، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,820.82 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 3,077.26 ریال جبکہ ایک کلو گرام سونا 322,791 ریال میں دستیاب رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

میثاق جمہوریت میں تھا کہ آئینی عدالتیں ہوں گی ، شرجیل میمن

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور ہوں، نمبرز پورے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میثاق جمہوریت میں تھا کہ آئینی عدالتیں ہوں گی ، شرجیل میمن

سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ میثاق جمہوریت میں تھا کہ آئینی عدالتیں ہوں گی۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیاست میں ہر جماعت کا اپنا نظریہ ہوتا ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ملک کی بہتری کیلئے مل کر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور ہوں، نمبرز پورے ہیں، جب چاہیں آئینی ترمیم کی جا سکتی ہے، آئینی ترمیم کے بعد چیزیں بہتری کی طرف جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے تمام جماعتوں سے مشاورت ہو، میثاق جمہوریت میں تھا کہ آئینی عدالتیں ہوں گی، لوگوں کے 20،20 سال سے مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی سب سے زیادہ انتقام کا نشانہ بنی، ثاقب نثار کا دور پی ٹی آئی کا بدترین دور تھا، ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کیلئے پولنگ ایجنٹ کا کام کیا، ثاقب نثار نے پی ٹی آئی ورکر کے طور پر کردار ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غزہ بچاؤ مہم : جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ گرفتار

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ بچاؤ مہم : جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ گرفتار

اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر غزہ بچاؤ مہم کے احتجاج کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ سمیت 10 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

سابق سینیٹر مشتاق سمیت غزہ بچاؤ مہم کے کارکنوں نے ایکسپریس چوک جانے کی کوشش کی تو پولیس نے ریڈ زون کو جانے والے راستوں کو مکمل بند کر دیا ۔

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll