جی این این سوشل

تجارت

ادارہ شماریات نےہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ادارہ شماریات نےہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے
ادارہ شماریات نےہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کاکہنا ہے کہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں0.41 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جبکہ ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 7اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 102 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، ایک ہفتےمیں 5 لٹر برانڈڈ خوردنی تیل کی قیمت 61 روپے 34 پیسے بڑھی، ایک ہفتے میں  ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 8 پیسے کا اضافہ ہوا۔ایک ہفتے میں پیاز 2 روپے 92 پیسے، لہسن فی کلو 6 روپے 5 پیسے مہنگا ہوا ہے ۔

 ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی 5 روپے 28 پیسے مہنگا ہوا، مٹن، بیف، انڈے، دہی، خشک دودھ، چاول، ماچس بھی مہنگی  ہوئی ہے ۔  ایک ہفتےمیں کیلا7 روپے 27 پیسے سستا ہوا ہے ۔ زندہ مرغی فی کلو مرغی 6 روپے 66 پیسے،دال مونگ 1 روپے فی کلو سستی ہوئی ہے ۔

پاکستان

پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی حملوں کے متاثرین کے خاندانوں اور لبنان کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان  کی  مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری آبادیوں پر اسرائیل کے بے لگام حملے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسرائیلی فورسز لبنان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہیں، اُس کے استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہیں، شہری آبادی کے مراکز کو وحشیانہ انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی حملوں کے متاثرین کے خاندانوں اور لبنان کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے قتل کے وحشیانہ اقدام سے تشدد کے شکار خطے کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سعودی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,692.60، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,820.82 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 320.55 ریال، 22 قیراط ایک گرام 293.84 اور18 قیراط 240.41 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 280.48 ریال رہی۔

اسی طرح گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,692.60، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,820.82 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 3,077.26 ریال جبکہ ایک کلو گرام سونا 322,791 ریال میں دستیاب رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی احتجاج، عمران خان  اور  علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت درجنوں رہنمائوں اور کارکنوں مقدمات درج کر لئے گئے۔

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں، ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کیا، پولیس نفری نے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچائیں۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے پانچ ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا، گرفتار ہونے والوں میں خلیل، عمران، صداقت، یٰسین اور طاہر شامل ہیں، ملزم طاہر کے قبضے سے پولیس نے پٹرول کی بوتل بھی برآمد کی ہے۔

اس کے علاوہ  پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سٹی، تھانہ وارث خان، تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ آر اے بازار میں مقدمات درج کئے گئے۔

مقدمے میں سمابیہ طاہر، ایم پی اے اسد عباس، اعجاز خان، عامر مغل سمیت 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمات میں دہشتگردی، اقدام قتل، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll