ویسٹ انڈیز نے پاکستان کےخلاف 34 سال بعد ون ڈے سیریز جیتی ہے


ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سیریز کے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میں 202 رنز سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈےٹرینیڈاڈ میں کھیلا گیا، جہاں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کےخلاف 34 سال بعد ون ڈے سیریز جیتی ہے۔
پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز نے مقررہ50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 294 رنز بنائے، کپتان شائی ہوپ 94 گیندوں پر 120 جبکہ جسٹن گرویوز 24 گیندوں پر 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ایون لوئس نے 37 اور روسٹن چیز نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 72 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد نے 34 رنز دےکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ لی۔
ویسٹ انڈیز کے 295 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ویسٹ انڈین بولرز کا کھل کر سامنا نہ کرسکی اور پوری ٹیم 30 ویں اوور میں صرف 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستانی بیٹر صائم ایوب، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، حسن علی اور ابراراحمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا 30، حسن نواز 13 اور بابر اعظم 9 رنز بنا سکے جبکہ محمد نواز 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نسیم شاہ نے 6 اور حسین طلعت نے ایک رن بنایا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے صرف 18 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گوڈاکیش موتی نے 2 اور روسٹن چیز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 13 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 14 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 10 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 8 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 10 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago


