Advertisement
پاکستان

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو تحویل میں لینے کے بعد رہا کر دیا

اوپن ٹرائل کا کوئی تقاضا پورا نہیں کیا جارہا، بانی پی ٹی آئی کو یہ ریلیف نہیں دینا چاہتے کیونکہ پھر سب کو آزاد کرنا پڑے گا،علیمہ خان

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 12th 2025, 11:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو تحویل میں لینے کے بعد رہا کر دیا

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے علیمہ خان اور ان کی بہنوں کے ساتھ کارکنوں نے احتجاج کیا، جس پر پولیس نے انہیں تحویل میں لے کر چکری انٹرچینج منتقل کردیا اور بعد ازاں رہا کردیا۔

تفصیلات کےمطابق علیمہ خان اور نورین نیازی کو تحویل میں لینےکے بعد  پولیس دونوں کو لے کر چکری انٹر چینج کی طرف چلی گئی جبکہ پولیس نے حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو رہا کر دیا۔

خیال رہےکہ علیمہ خان اور نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔

تحویل میں لیے جانے سے قبل علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اوپن ٹرائل کا کوئی تقاضا پورا نہیں کیا جارہا، بانی پی ٹی آئی کو یہ ریلیف نہیں دینا چاہتے کیونکہ پھر سب کو آزاد کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ  موجودہ حکومت کو اپنا ڈر پڑا ہوا ہے، آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آئے تھے مگر ہمیں جیل سے  2 کلو میٹر  دور  روک دیاگیا۔

اس سے پہلے پولیس حکام نے علیمہ خان اورنورین نیازی سے واپس جانے کی درخواست کی تھی۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 13 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 11 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 11 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 8 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 14 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
Advertisement