Advertisement
پاکستان

عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی ،وزیر اعظم کا اظہارِ اطمینان

حکومتی ٹیم اس ریٹنگ کو مزید بہتر کرنے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے تاکہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور مضبوط بنایا جا سکے،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 13th 2025, 6:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی ،وزیر اعظم کا اظہارِ اطمینان

ویب ڈیسک : کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کےمطابق پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم ہے،پاکستان کی فارن ڈیبٹ ریٹنگ سی اےاےٹوسےسی اےاےون کردی گئی۔

پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ اس سے پہلے سی ڈبل اے ٹو تھی۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کی وجہ پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جاری ریفارمز بھی اپ گریڈ کا سبب ہیں۔

موڈیز کےمطابق ریٹنگ میں بہتری پاکستان کی ایکسٹرنل پوزیشن میں بہتری کوظاہرکرتی ہے،پاکستان کے فارن ریزرو میں مزید بہتری ممکن ہے،آئی ایم ایف پروگرام میں پاکستان نےمعاشی اصلاحات کیں۔

خیال رہے کہ اس سےقبل فچ اورایس اینڈپی بھی پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر چکےہیں۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی ادارے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ درجہ بندی میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاشی ٹیم کی کوششوں کو سراہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ CAA2 سے بہتر ہو کر CAA1 پر آنا انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں کی درست سمت کا مظہر ہے۔

محمد شہباز شریف نے یقین دلایا کہ حکومتی ٹیم اس ریٹنگ کو مزید بہتر کرنے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے تاکہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور مضبوط بنایا جا سکے-

Advertisement
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 8 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 11 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 7 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 10 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 5 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
Advertisement