Advertisement
پاکستان

معرکہ حق نے ثابت کیا ہم اپنے ملک کا صحیح دفاع کررہے ہیں، ہماری ایٹمی قوت کسی جارحیت کی عکاس نہیں،شہباز شریف

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف جنگ میں بہترین حکمت عملی اپنائی، معرکہ حق کے چار دن کے اندر پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا تھا،وزیر اعظم

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 13th 2025, 11:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
معرکہ حق نے ثابت کیا ہم اپنے ملک کا صحیح دفاع کررہے ہیں، ہماری ایٹمی قوت کسی جارحیت کی عکاس نہیں،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق نے ثابت کیا ہم اپنے ملک کا صحیح دفاع کررہے ہیں، ہماری ایٹمی قوت کسی جارحیت کی عکاس نہیں بلکہ ہم نے بھارت کی جوہری طاقت کے مقابلے میں اپنی دفاعی صلاحیت مضبوط کرنے کے لیے ایٹمی طاقت کا راستہ اپنایا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کے 78ویں جشن آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کی مناسبت سے اسلام آباد جناح گراؤنڈ میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

— فوٹو: پی ٹی وی / اسکرین گریپ

 جشن آزادی کی مرکزی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ سب کو آج یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، آج کے دن کی طویل تاریخ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف آزادی کی نہیں دو قومی نظریے کی جنگ تھی، اس عظیم دن پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، قائداعظمؒ ، علامہ اقبالؒ سمیت تحریک پاکستان کے کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں، جن کی دور اندیش قیادت اور عظیم جدوجہد نے تاریخ بدل ڈالی۔

— فوٹو: پی ٹی وی / اسکرین گریپ

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اس جشن آزادی کو معرکہ حق کا نام دیا ہے ،10 مئی کو پاکستانی ایک نئی قوم بن کر سامنے آئے، بھارت نے جھوٹے الزامات کا سہارا لے کر ہم پر حملہ کیا ۔
انہوں نےمزید کہا کہ بھارت کو یہ گھمنڈ تھا کہ وہ اپنی جنگی طاقت کے بدولت پاکستان کو زیر کرلے گا لیکن وہ یہ بھول گیا کہ جنگیں صرف ہتھیاروں کے بل بوتے پر نہیں لڑی جاتیں بلکہ اس کے لیے ایسے نڈر بیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر میدان جنگ میں کود پڑتے ہی،ان کی مائیں اس دعا کے ساتھ انہیں گھروں سے رخصت کرتی ہیں کہ بیٹا اپنی جان دے دینا لیکن وطن کی آزادی ، سلامتی اور شان پر کبھی آنچ نہ آنے دینا، بھلا ایسی قوم کو کوئی شکست دے سکتا ہے۔

تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف جنگ میں بہترین حکمت عملی اپنائی، معرکہ حق کے چار دن کے اندر پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا تھا، بھارت کی آنے والی نسلیں اِس شکست کو یاد رکھیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح میں دوست ممالک کا بھی کردار ہے، چین ،ترکیہ اور سعودی عرب نے جنگ کے دوران ہمارے موقف کی کھل کر تائید کی، جنگ بندی میں ٹھوس اورمثبت قرار ادا کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق نے ثابت کیا ہم اپنے ملک کا صحیح دفاع کررہے ہیں، ہماری ایٹمی قوت کسی جارحیت کی عکاس نہیں، میں یہ بھی امید کرتا ہوں کہ ٹرمپ فلسطین اور کشمیر کا بھی مسئلہ حل کرائیں گے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ،ہمارے اوپر قرضوں کا بوجھ بھی آدھا ہو چکا ہے ، پاکستان میں سب کو سیاست کا حق ہے بغاوت کا نہیں ، تنقید کا حق ہے توہین کا نہیں ہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ ہم سیاسی تقسیم، ذاتی مفادات اور کھوکھلے نعروں سے آگے بڑھ کر پاکستان کے لیے اجتماعی سوچ اپنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے اس عظیم دن پر تمام سیاسی جماعتوں، اسٹیک ہولڈرز، سول سوسائٹی کو میثاق استحکام پاکستان کا حصہ بننے کے لیے ایک بار پھر دعوت دیتا ہوں، یہ وسیع تر قومی مفاد کی بنیاد ہے تاکہ پوری دنیا دیکھ سکے کہ اختلاف اپنی جگہ مگر وطن کی خاطر ہم سب ایک ہیں۔

تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم ملک میں کسی نئے فتنے کو جگہ نہیں دیں گے، پاکستان میں سب کو احتجاج کا حق ہے لیکن جلاؤ گھیراؤ کا نہیں، تنقید کا حق ہے لیکن توہین اور گالی کا نہیں، سیاست کا حق ہے اور ریاست کے خلاف بغاوت کا حق نہیں ہے۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 13 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 4 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 16 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 19 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 16 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
Advertisement