جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد
ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی اور اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا، جس میں وطن عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں


ویب ڈیسک: ملک پاکستان کا 78 واں یوم جشن آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ،دن کےآغاز پروفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوںمیں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر تبدیلی گارڈ کی تقریب کا انعقاد ہوا ، پاک بحریہ کے چاق چوبند کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
نیول کیڈٹس ہر سال 14 اگست کو قائداعظم کے مزار پر یہ ذمے داری سنبھالتے ہیں تاکہ بانی پاکستان کو عسکری انداز میں سلام پیش کیا جا سکے۔
مزار قائد پر منعقد ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال تھے، جبکہ پریڈ کمانڈر کے فرائض لیفٹیننٹ سمیع اللہ نے سر انجام دیے، کیڈٹس کی جانب سے شاندار مارچ پاسٹ اور پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی نےمزارقائد پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں مزار اقبال پر بھی گاڈرز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں پنجاب رینجرز کے دستے نے پاکستان آرمی کو چارج دے دیا۔
یہ تقریب ملک کی آزادی اور عظیم شاعر و فلسفی علامہ اقبال کی خدمات کے اعزاز میں منعقد کی گئی،جس نے حاضرین کو وطن سے محبت اور یکجہتی کے جذبے سے سرشار کر دیا۔

تقریب میں پاک رینجرز اور فوج کے چاک و چوبند دستے نے مزار اقبال پر سلامی دی،گارڈ تبدیلی کے موقع صوبائی وزرا سمیت شہریوں اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں پاکستانی افواج کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یوم آزادی کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی اور اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا، نمازِ فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
علمائے کرام نے خطابات میں آزادی کی نعمت پر شکر گزاری اور اس کی حفاظت کے لیے قومی اتحاد، یکجہتی اور قربانی کے جذبے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 19 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 27 minutes ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 21 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 19 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 16 hours ago



