Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی ہدایت پر جیل میں حکیمی ادویات بھی استعمال کرنے لگے

بانی پی ٹی آئی خود کو فٹ رکھنے اور اسٹمنا بڑھانے کے لیے ایک ہربل میڈیسن GINKO BILOBA بھی استعمال کر رہے ہیں،جیل ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 14th 2025, 1:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی ہدایت پر جیل میں حکیمی ادویات بھی استعمال کرنے لگے

راولپنڈی: اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چئیرمین عمران خان اہلیہ بشری بی بی کی ہدایات پر دیسی نسخے (حکیمی ادویات ) بھی استعمال کرنے لگ گئے۔

جیل ذرائع کے مطابق منگل کو سینٹرل جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان نے چیک اپ کرنے والی پمز کی میڈیکل ٹیم کو آگاہ کیا کہ دو روز پہلے ان کے پیٹ میں درد ہوا اور کچھ روز سے انہیں قبض کی بھی شکایت تھی،جس پر انہوں نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے مشورے پر "قرصِ ملین" نامی دیسی دوا استعمال کی، جس سے انہیں نمایاں افاقہ ہوا۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان  خود کو فٹ رکھنے اور اسٹمنا بڑھانے کے لیے ایک ہربل میڈیسن  GINKO BILOBA  بھی استعمال کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی دیسی ادویات کے بارے میں ان کی رہنمائی کرتی رہتی ہیں جو خاصی مفید ہوتی ہیں۔

دوسری جانب پمز میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے معائنے کے بعد ان کی عمومی صحت کو تسلی بخش قرار دیا، تاہم معمول کے طبی معائنے جاری رکھنے کی سفارش کی۔ 

دوران ملاقات بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ قید کی مشکلات کے باوجود وہ اپنی صحت کو بہتر رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisement
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • ایک دن قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 3 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 4 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 5 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • ایک دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement