پاکستانی سفیر نے قوم کی جرات، استقامت اور اتحاد کو سراہتے ہوئے معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی کو تاریخی سنگ میل قرار دیا۔


ابو ظہبی :متحدہ عرب امارات ( یو اے ای )کے دارالحکومت ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے میں78ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز پاکستانی قیادت کے خصوصی پیغامات سے ہوا، جس کے بعد پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر فیصل نیاز ترمذی نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے اتحاد، یقین اور قربانی جیسے سنہری اصولوں کو پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کی بنیاد قرار دیا اور ملک کی خوشحالی، امن و استحکام کے لیے دعا کی۔
حالیہ بیرونی جارحیت کے تناظر میں سفیر نے پاکستانی قوم کی جرات، استقامت اور اتحاد کو سراہتے ہوئے معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی کو تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں پاکستان کی قومی قوتِ ارادی اور پیشہ ورانہ مہارت کی عملی عکاس ہیں۔
پاکستانی سفیر نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے تعمیری کردارکو سراہتے ہوئے ان کی ملکی ترقی میں خدمات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات سے پاکستان کو 7.9 ارب امریکی ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو ملک کی معیشت کے لیے ایک اہم سہارا ہیں۔
سفیر نے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے رواں سال کا جشنِ یوم آزادی شاندار اور تاریخی سطح پر منایا گیا۔ دبئی ایکسپو سٹی میں ہونے والی تقریب، جس میں تقریباً 60,000 افراد شریک ہوئے، دنیا بھر میں یوم آزادی پاکستان کی سب سے بڑی تقریب ثابت ہوئی۔
تقریب کے دوران بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے پورٹریٹس، جو کہ معروف مصور منظور خان نے سفارتخانے کو تحفے میں دیے، کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔ تقریب کا اختتام بچوں کے قومی نغموں کی پرفارمنس پر ہوا، جس نے محفل میں حب الوطنی کا رنگ بھر دیا۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- 6 گھنٹے قبل
پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات
- 5 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2.14 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط: ریٹائرڈ ججز اور بیواؤں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

چین میں گورنر سندھ کی اہم ملاقات، CPEC، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 2 گھنٹے قبل

چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی سے بات ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: بنگلادیش کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی تاریخی کامیابی: 5,400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر لی
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان: پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

انڈونیشیا: شدید بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل