دریائے سوات میں پھنسے 12 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری
جن میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ راشن اور ادویات بھی فضائی راستے سے فراہم کی جا رہی ہیں


ریسکیو حکام نے دریائے سوات میں آنے والے سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے 12 افراد کو بروقت اور محفوظ طریقے سے ریسکیو کر لیا۔
یہ واقعہ چارسدہ کے علاقے منڈا کے مقام پر پیش آیا، جہاں کچھ افراد سیلاب کے باعث پانی میں گھر گئے تھے اور ایک بلند ٹیلے پر پناہ لے رکھی تھی۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔
ادھر پاک فوج کی جانب سے سوات اور باجوڑ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔ فوجی دستے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق باجوڑ میں امدادی کارروائیاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کی جا رہی ہیں، جن میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ راشن اور ادویات بھی فضائی راستے سے فراہم کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع باجوڑ کے علاقے جبراڑئی میں گزشتہ رات آنے والے شدید سیلابی ریلے کے باعث کئی مکانات تباہ ہو گئے تھے، جب کہ متعدد رابطہ سڑکیں اور پل بہہ گئے۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 8 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 17 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 18 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 17 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 12 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 hours ago


