الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ سیلاب متاثرہ علاقوں میں روانہ
کھیپ میں 08 ایمبولینسز، 03 موبائل ہیلتھ یونٹس اور 05 امدادی ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان شامل ہے۔


لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 08 ایمبولینسز، 03 موبائل ہیلتھ یونٹس اور 05 امدادی ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی پہلی کھیپ سیلاب متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی۔
امدادی سامان الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، نائب صدر ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نےروانہ کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بونیر، اپر دیر اور باجوڑ سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، آج پہلی امدادی کھیپ متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ کر دی گئی ہے، جس میں 2000 ترپالیں، سینکڑوں خیمے، 06 ٹن خشک دودھ، 06 ٹن خشک خوراک، مچھر دانیاں اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کل مزید17 ٹرک امدادی سامان چکدرہ سے بونیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روانہ کرے گی، ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ الخدمت کے رضاکار متاثرہ علاقوں میں اس وقت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، اور سیلاب میں پھنسے بزرگوں، عورتوں، اوربچوں سمیت سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔
.webp)
اس کے علاوہ متاثرہ خاندانوں کو تیار کھانا، پینے کا صاف پانی، خیمے اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندانوں تک فوری ریلیف پہنچایا جا سکے۔
صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے کہا کہ تنظیم بونیر، اپر دیر اور باجوڑ سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
صدر الخدمت کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے متاثرہ علاقوں میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور وسیع پیمانے پر تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الخدمت اس مشکل وقت میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی شمالی پنجاب اقبال خان،الخدمت کے ریجنل صدوررضوان احمد، الطاف شیر، صدر ضلع راولپنڈی ہارون الرشید سمیت دیگرذمہ داران اوررضاکاراس موقع پر موجود تھے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 16 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 7 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 16 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago


