عوام ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے کا شکار، لودھراں کے قریب ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
حادثے میں ایک مسافر جاں بحق ہوگیا جبکہ 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو حکام


پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہوگئی، لودھراں ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک مسافر جاں بحق ہوگیا جبکہ 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والے مسافر کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی ہے جو خوشاب کا رہائشی تھا۔
حادثے کے بعد بوگیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کی، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر لودھراں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو 1122، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ٹرین حادثے کے زخمی مسافروں کی عیادت اور انہیں ناشتہ بھی فراہم کیا، لودھراں ٹرین کے مسافروں کے آرام کیلئے کے میونسپل سٹیڈیم میں انتظامات مکمل کر دیئے گئے، لودھراں ڈپٹی کمشنر نے جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔
حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک بند ہوگئے، متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں جبکہ حادثے کے مقام پر ٹریک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

ڈی آئی خان، نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی
- 3 گھنٹے قبل
سال کا دوسرا چاند گرہن 7 ستمبر کو، نایاب "بلڈ مون" دنیا بھر میں دیکھا جائے گا
- 15 گھنٹے قبل

اٹلانٹک میں خطرناک پیش رفت: طوفان "ایرن" کیٹیگری 5 میں تبدیل ہونے کے قریب
- 14 گھنٹے قبل

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ
- 36 منٹ قبل

سعودیہ میں منشیات اسمگلنگ پر افغان شہری کو سزائے موت، وزارت داخلہ کا سخت پیغام
- 15 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے مختلف اضلاع میں سیلاب
- 2 گھنٹے قبل

واشنگٹن میں بھارت کی اقلیت دشمن پالیسیوں کے خلاف خالصتان کے حق میں ریفرنڈم آج ہو گا
- 3 گھنٹے قبل

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

حکومت کوئی بھی ہو، ملک کی ترقی اہم ہے: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
- 14 گھنٹے قبل

آج سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان
- 3 گھنٹے قبل
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور ٹرینی معجزانہ طور پر محفوظ
- 14 گھنٹے قبل
بھارت کو ایک اور دھچکا، امریکا نے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے
- 3 گھنٹے قبل