خلیج بنگال پر موجود ہوا کا کم دبا کے باعث آج سے منگل کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں، محکمہ موسمیات


محکمہ موسمیات نے آج سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ آج سے خلیج بنگال پر موجود ہوا کا کم دباؤ مون سون کی سرگرمی کو مزید مضبو ط کردے گا جس کی وجہ سے آج سے منگل کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔
کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں آج سے 22 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
دوسری طرف چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں مزید کلاؤڈ برسٹ ہوسکتے ہیں اور کے پی جیسی صورتحال ہوسکتی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہاکہ شمالی پنجاب، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان میں آئندہ 3 سے 4 ہفتے میں مزید کلاؤڈ برسٹ ہونے کے امکانات ہیں۔
واضح رہےکہ خیبرپختونخوا میں بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 328 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
اس سے چند ہفتوں قبل گلگلت بلتستان میں بھی کلاؤڈ برسٹ ہوا تھا جس کے بعد شدید بارشیں ہوئیں جس کے بعد سیلاب سمیت لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 18 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 13 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 19 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 16 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 16 گھنٹے قبل






