Advertisement
پاکستان

گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اور کشمیر کو خطرہ ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے کی وارننگ

کاربن اخراج کی وجہ سے گلیشیئرز پگھل رہے ہیں، اسی وجہ سے کلاؤڈ برسٹ ہو رہے ہیں، 7 سے 8 ملک ماحول کو تباہ کر رہے ہیں،مصدق ملک

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 18th 2025, 3:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اور کشمیر کو خطرہ ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے کی وارننگ

اسلام آباد: چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نےوارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کو خطرہ ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی بھی متاثر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ملک بھرمیں بارشوں کے باعث 670افرادجاں بحق ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلے میں لاپتہ ہونے والوں کی تلاش جاری ہے،ستمبر کے آخرتک صورتحال معمول پر آجائے گی،انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں 80سے 90افرادلاپتہ ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی مون سون کے 2 سپیل مزید آ رہے ہیں، آخری 2 سپیل بھی 10 ستمبر تک گزر جائیں گے، دس ستمبر کے بعد ہمارے پاس مکمل ڈیٹا موجود ہوگا۔

 لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا کہ حکومت افواج پاکستان اور دیگر اداروں کی مدد سے ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہے، لوگوں کو ریسکیو کرنا اور ریلیف کیمپس میں پہنچانا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر 400 سے زائد مقامات پر ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں، آرمی کے انجینئرز بھی لوگوں کو ریلیف دینے میں ہر ممکن سپورٹ دیں گے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ سیلاب کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا اور گلگت میں سیلاب کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث تباہ کاریاں ہورہی ہیں،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ این ڈی ایم اے پی ڈی ایم اے کے ساتھ رابطے میں ہے،وفاقی حکومت قومی ذمہ داری کے تحت اپنا کردار اداکررہی ہے،ارلی وارننگ سسٹم کے تحت ڈیٹا شیئر کیاجاتارہا،متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت مدد کررہی ہے۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث کلاؤڈ برسٹ کی صورتحال پیدا ہوئی ہے، پاکستان ایک فیصد بھی کاربن اخراج نہیں کرتا، کاربن اخراج کی وجہ سے گلیشیئرز پگھل رہے ہیں، اسی وجہ سے کلاؤڈ برسٹ ہو رہے ہیں، 7 سے 8 ملک ماحول کو تباہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے کی کوشش کریں گے، سیلاب متاثرین سے دلی ہمدردی ہے۔

وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے مزید کہا کہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے بلاتفریق صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرناہو گا۔

Advertisement
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 20 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 2 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 42 منٹ قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 2 دن قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 35 منٹ قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک دن قبل
Advertisement