وفاقی کابینہ کا سیلاب متاثرین کیلئے کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان
مصیبت کی اس گھڑی میں ہمیں متاثرہ لوگوں کی مدد و بحالی یقینی بنانی ہے، وزیر اعظم


وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں سے متعلق اجلاس ہوا ، وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وفاقی اداروں کو مزید متحرک ہونے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہمیں متاثرہ لوگوں کی مدد و بحالی یقینی بنانی ہے، یہ سیاست نہیں، لوگوں کی خدمت کرنے کا وقت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت وزیراعظم پیکیج کے تحت سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم فراہم کرے گی ، امدادی اشیا کی تقسیم و بحالی کے آپریشن کی نگرانی وزیرِ امور کشمیر جبکہ بجلی، پانی اورسڑکوں کی بحالی کی نگرانی وفاقی وزراء کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ وزراء خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان خود جائیں، این ایچ اے صوبائی یا قومی شاہراہوں میں تخصیص نہ کرے، امداد کیلئے راستے کھولنا پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیر بجلی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کامعائنہ کرے جبکہ این ڈی ایم اے فوری طور پر نقصانات کا حتمی جائزہ پیش کرے ، اس کے علاوہ امدادی اشیاء کی متاثرین میں تقسیم کا لائحہ عمل پیش کیا جائے۔
وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو این ڈی ایم اے کو ضروری وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آخری شخص تک مدد اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی تک وفاقی وزرا وہیں رہیں گے، وزرات صحت ادویات و ڈاکٹرز کی ٹیموں کو خیبر پختونخوا بھیجے اور کیمپس قائم کیے جائیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بھی متاثرین کی مدد کیلئے متحرک کیا جائے۔

وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے وقف، وزیرِ اعظم کا بڑا اعلان
- 6 منٹ قبل

پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے متنوع اورکیپٹل مارکیٹ ضروری ہے ، گورنر اسٹیٹ بینک
- ایک گھنٹہ قبل

ڈی چوک احتجاج: عدالت نے تین پی ٹی آئی ملزمان کو 4 ، 4 ماہ قید کی سزاسنا دی
- 3 گھنٹے قبل

امریکی دوا PP-405: گنج پن کے علاج میں نہایت مفید
- ایک گھنٹہ قبل

شدید بارشو ں کے باعث مری اور آزاد کشمیر میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اور کشمیر کو خطرہ ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے کی وارننگ
- 3 گھنٹے قبل

حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت، عدالت کا ماڈل کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 650 سے تجاوز کر گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور میں الیکٹرک ٹرام سروس کب شروع ہو گی ؟صوبائی حکومت نے بتادیا
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کے بعد علی امین گنڈا پور کا بھی ایک مہینے کی تنخوا ہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

لکی مروت :پولیس مقابلے میں گاڑیاں لوٹنے والے گینگ کے 4 ڈاکوجاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل