Advertisement
پاکستان

ملک میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 650 سے تجاوز کر گئیں

این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 171 بچے، 94 خواتین اور 392 مرد شامل ہیں، جبکہ مختلف حادثات میں 920 افراد زخمی ہوئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 18th 2025, 4:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 650 سے تجاوز کر گئیں

ملک میں سیلاب اور بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 650 سے تجاوز کر گئی ہے: این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی شدت کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 650 سے بڑھ چکی ہے۔
شدید مون سون بارشیں ملک کے کئی شہروں میں جاری ہیں، جن کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 26 جون سے اب تک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہونے والے حادثات میں مجموعی طور پر 657 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 171 بچے، 94 خواتین اور 392 مرد شامل ہیں، جبکہ مختلف حادثات میں 920 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا ہے جہاں 373 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کئی افراد لاپتا بھی ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 164، سندھ میں 28، بلوچستان میں 20، گلگت بلتستان میں 32، آزاد کشمیر میں 15، اور اسلام آباد میں 8 افراد کی موت کی اطلاع ملی ہے۔

Advertisement
Advertisement