پنجاب میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہے جلد جاپان کے برابر آجائیں گے، مریم نواز
آج پاکستان کی معیشت درست سمت میں ہے جبکہ پی ٹی آئی دور میں دوست ممالک سے تعلقات خراب ہوئے، اقتدار کے وقت ڈیفالٹ کی باتیں تھیں،مریم نواز


یوکوہاما:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی اور عوامی منصوبےتیزی سے جاری ہیں اور جلد پنجاب ترقی کے معاملے میں جاپان کے برابر آجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کے علاقے یوکوہاما میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ جاپان میں ڈھونڈنے سے بھی کچرا نہیں ملتا اور ایک ایسا ہی دنیا کا سب سے بڑا صفائی کا منصوبہ ستھرا پنجاب ہمارے صوبے میں جاری ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ مخالفین بھی آج کہتے ہیں کہ اتنا صاف پنجاب نہیں دیکھا، ستھرا پنجاب منصوبے میں ڈیڑھ لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے جبکہ عوام کی خدمت کے لیے 25 سے 30 ارب روپے کی جدید مشینری خریدی۔
کمیونٹی سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں جو کام جاری ہے جلد جاپان کے برابر آجائیں گے، یوکوہاما کے صفائی کے نظام کو پنجاب کے پروگرام میں شامل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کو یوکوہاما کی طرح ترقی دیں گے، آج آپ لوگوں کا پرتپاک خیرمقدم دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے یوکوہاما نہیں لاہور میں خطاب کررہی ہوں۔ اس موقع پر یوکوہاما اور سیز پاکستانیوں کی پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں ماحولیات کی کڑی نگرانی کے لیے مریم اورنگزیب کی قیادت میں فورس تشکی دی ہے، جس کا مقصد بچوں اور گھر والوں کے مستقبل کیلیے شفاف انتظام کرنا ہے، یہ فورس ایئرکوالٹی کو مانیٹر کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت سنبھالی تو صحت کے شعبے میں تیزی سے اقدامات کیے اور آج یہ صورت حال ہے کہ پنجاب کے علاوہ چاروں صوبوں، جی بی اور کشمیر سے مفت علاج کیلئے آتے ہیں،ا ن کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا نواز شریف کینسر اسپتال تعمیر کے قریب ہے اور ہر روز تیزی سے کام چل رہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی جھانسے میں آجاتے ہیں، سڑکیں بنانے سے قومیں نہ بننے والوں سے سوال کریں اسپتال، یونیورسٹی اور سڑک کہاں بنیں؟ انہوں نے مہنگائی کر کے غریب سے نوالہ چھینا۔
مریم نواز نے کہا کہ اگر سڑکیں بنانے سے قوم نہیں بنتی تو کیا گالیاں دینے سے بنتی ہے؟ ہمارے اوورسیز جھانسے میں آجاتے ہیں، آج پاکستان کی معیشت درست سمت میں ہے جبکہ پی ٹی آئی دور میں دوست ممالک سے تعلقات خراب ہوئے، اقتدار کے وقت ڈیفالٹ کی باتیں تھیں اور حکومت نے اقتدار سنبھال کر سب سے پہلے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔
مریم نواز نے کہا کہ میں بیرون ملک سفر کے دوران دائیں بائیں دیکھ کر سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں، ہم نے صوبے میں ایک سال کے اندر 20 ہزار کلومیٹر ٹوٹی اور گڑھوں والی سڑکیں بنادیں، انٹر ڈسٹرکٹ کوئی سڑک ٹوٹی ہوئی نہیں ہے اور اُسے جدید سہولیات کے ساتھ بنارہے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ اقتدار کا مطلب دفتر اپنی مرضی سے جانا، کافی پینا اور الزامات لگانا نہیں ہے بلکہ اس کے لیے کام کرنا پڑتے ہیں، پنجاب میں ہزاروں فیلڈ اسپتال اور موٹرسائیکل اسپتال چل رہے ہیں، قیمتوں کو روکنے کیلیے ایک فورس بنادی جو قبضے چھڑوا رہی ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ روٹی اور آٹے کی قیمتیں برقرار رکھنے کےلیے اقدامات کررہے ہیں، جب سے میں آئی روٹی 12 اور 13 روپے کی ہے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 15 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 5 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 9 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 13 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 14 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 14 hours ago


