چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں کیلئے10لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان
ہاکی کھلاڑیوں کے میڈیکل و فٹنس کیسزکو پی سی بی کی پیشہ ورانہ میڈیکل ٹیم ہینڈل کرےگی،جبکہ پلیئرز کے ویزا ایشوز کو بھی حل کرایا جائےگا،محسن نقوی


لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں کے لیے 10 لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وفاقی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات میں قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے نشان امتیاز ملنے پر انہیں مبارک باد دی۔
دوران ملاقات عماد بٹ نے چئیرمین پی سی بی کو ہاکی کےکھیل کی بحالی اور پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے ایشوز سے آگاہ کیا، اس کے علاوہ کپتان عماد بٹ نے ہاکی کے کھلاڑیوں کی ویلفیئر اور ری ہیب کے ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دوران ملاقات محسن نقوی نے ہاکی کھلاڑیوں کے لیے 10 لاکھ فی کس انعام کا اعلان کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہاکی کھلاڑیوں کے میڈیکل و فٹنس کیسزکو پی سی بی کی پیشہ ورانہ میڈیکل ٹیم ہینڈل کرےگی،جبکہ ہاکی پلیئرز کے ویزا ایشوز کو بھی حل کرایا جائےگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری لاجسٹک ٹیم اس ضمن میں ہاکی پلیئرزکو سہولت دےگی۔
چیئرمین پی سی بی نے ہاکی کےکھیل کی بحالی کے لیے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کراتے ہو ئےکہا کہ پرو ہاکی لیگ کے لیے قومی ٹیم کا کوالیفائی کرنا اعزاز ہے، قومی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے حوالے سے اپنا پورا کردار کروں گا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 15 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 6 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 15 گھنٹے قبل



