ملک سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
پولیو مہمات میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردار قابل تحسین ہے، ہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، شہبا زشریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم سے روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے صدر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال، وزیراعظم کی انسداد پولیو کیلئے نمائندہ خصوصی عائشہ رضا فاروق اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پولیو مہمات میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردار قابل تحسین ہے، ہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، پولیو کے خاتمے میں مشکلات ہیں مگر یہ نا ممکن نہیں۔
وفد نے حکومت پاکستان کے انسداد پولیو اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی توجہ اور مؤثر قیادت کی بدولت ملک سے اس موذی مرض کا جلد خاتمہ ممکن ہوجائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ محکمہ صحت، پولیو ورکرز اور متعلقہ ادارے پولیوکے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔
اس موقع پر صدر روٹری انٹرنیشنل نے انسداد پولیو کے لیے اپنی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 13 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 14 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 8 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 11 گھنٹے قبل



