Advertisement
علاقائی

کراچی کے مختلف علاقو ں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،کئی فیڈر ٹرپ کر گئے

متاثرہ علاقوں میں نیوکراچی، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، پی آئی بی کالونی اور جمشید روڈ شامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 19th 2025, 2:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی کے مختلف علاقو ں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،کئی فیڈر ٹرپ کر گئے

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوںمیںوقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے کئی فیڈر ٹرپ کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سے  وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی جہاں 36 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ، گلشنِ معمار میں 33 ملی میٹر، ناظم آباد میں 26، سرجانی ٹاؤن میں 12، مسروس بیس پر 11، کورنگی میں 5، یونیورسٹی روڈ پر 4 اور گلشنِ حدید و ڈی ایچ اے میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان موجود ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب بارش سے کیماڑی، ماڑی پور، سائٹ ایریا اور نمائش سمیت دیگر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔

اس حوالے سے ترجمان( کراچی الیکٹرک ) کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی عارضی بند کی جاسکتی ہے،کے الیکٹرک صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور فیلڈ اسٹاف الرٹ پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی جب کہ  کے الیکٹرک کے 600 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے۔ 

متاثرہ علاقوں میں نیوکراچی، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، پی آئی بی کالونی اور جمشید روڈ  شامل ہیں۔
ان کے علاوہ اولڈ سٹی ایریا، محمود آباد، کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔

Advertisement
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 8 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 10 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 14 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 10 hours ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 13 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
Advertisement