کراچی میں صبح سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری، مختلف علاقوں میں پانی جمع
محکمہ موسمیات کے مطابق، کراچی ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ گلستان جوہر میں 122 ملی میٹر بارش ہوئی


شہر میں صبح سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، کراچی ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ گلستان جوہر میں 122 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ناظم آباد میں 76.9 ملی میٹر، گلشن حدید میں 75 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 59 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کیماڑی میں 30 ملی میٹر اور سعدی ٹاؤن میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق، شارع فیصل پر 17 ملی میٹر اور گلشن معمار میں 11 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ایئرپورٹ پر 13 ملی میٹر، کورنگی میں 14.6 ملی میٹر اور اورنگی میں 12.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔
قائد آباد، لانڈھی، ملیر اور دیگر علاقوں میں بھی پانی گھروں میں داخل ہوچکا ہے، جبکہ شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم آر کیانی روڈ سمیت شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

پاکستان، چین تعلقات اسٹریٹجک سے بڑھ کر عوامی دوستی کی مثال ہیں: آصف زرداری
- 7 hours ago
نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
- 2 hours ago

ایشیا کپ 2025: سری لنکا کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 4 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 6 hours ago

دہشت گردی پر دوٹوک موقف: افغانستان خارجیوں یا پاکستان میں سے انتخاب کرے، وزیراعظم
- 7 hours ago

وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے ریلیف، اگست کے بجلی بل مؤخر
- 3 hours ago

پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 6 hours ago

دیر لال قلعہ میں خوارج کے خلاف آپریشن، 7 جوان شہید، 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 hours ago

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری: غیر ملکی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کا فیصلہ
- 7 hours ago

روس پر سخت پابندیاں نیٹو کے ایندھن بائیکاٹ سے مشروط ہیں: ٹرمپ
- 5 hours ago

پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 6 hours ago

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
- 6 hours ago