حکام نے کہا کہ یہ ویڈیوز عوامی اخلاقیات اور سماجی اقدار کے منافی تھیں، جس کی بنیاد پر ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جس سے نیا انکشاف سامنے آیا


مصر کی مقبول مگر متنازع ٹک ٹاکر ’یاسمین‘ کے لڑکا ہونے کا انکشاف سامنے آیا، جس کے بعد ان کے لاکھوں فالوورز بھی حیران رہ گئے۔
خلیجی اخبار گلف نیوز کے مطابق، مصری پولیس کی تحقیقات میں یہ حیران کن انکشاف ہوا کہ ’یاسمین‘ دراصل 18 سالہ طالب علم عبدالرحمٰن ہے، جو مبینہ طور پر نقاب پوش ہو کر ویڈیوز پوسٹ کر رہا تھا۔
مصری حکام کے مطابق عبدالرحمٰن کو دریائے نیل کے قریب شہر شرقیہ گورنریٹ سے گرفتار کیا گیا، جہاں پولیس کو ’یاسمین‘ کی مبینہ فحش رقص کی ویڈیوز کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔
حکام نے کہا کہ یہ ویڈیوز عوامی اخلاقیات اور سماجی اقدار کے منافی تھیں، جس کی بنیاد پر ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جس سے نیا انکشاف سامنے آیا۔
پراسیکیوٹرز نے ابتدائی طور پر عبدالرحمٰن کو چار دن کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا اور اس کا فرانزک میڈیکل معائنہ بھی کیا گیا، بعد ازاں انہیں 5,000 مصری پاؤنڈ (تقریباً 105 ڈالر) کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
عبدالرحمٰن نے اعتراف کیا کہ اس نے فالوورز بڑھانے اور اشتہاری آمدنی حاصل کرنے کے لیے یہ اکاؤنٹ بنایا تھا۔
عبدالرحمٰن کے گاؤں عزبت العنشاء کے لوگ اس واقعے پر شدید حیرت کا شکار ہوئے، کیونکہ وہ اپنی طلاق یافتہ والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔
مصری وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار ٹک ٹاکر کے اکاؤنٹ پر ایک نوجوان خاتون کو فحش لباس میں اشتعال انگیز رقص کرتے دکھایا گیا تھا، جس نے جلد ہی توجہ حاصل کی اور شکایات کے بعد پولیس تحقیقات شروع ہوئیں۔
تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ’یاسمین‘ دراصل عبدالرحمٰن تھا، جس نے اعتراف کیا کہ اس نے زیادہ ویوز اور پیسہ کمانے کے لیے ایک خاتون کی نقاب پوشی کی تھی۔
وزارت کا کہنا ہے کہ عبدالرحمٰن پر جعل سازی اور عوامی اخلاقیات کے منافی مواد شائع کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، اور اس کا فون اور آن لائن اکاؤنٹس بطور ثبوت ضبط کر لیے گئے ہیں۔
یہ گرفتاری مصر میں سوشل میڈیا پر ’غیر اخلاقی مواد‘ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تناظر میں ہوئی ہے۔
حالیہ برسوں میں کئی خواتین ٹک ٹاک انفلوئنسرز کو رقص کی ویڈیوز یا طرز زندگی سے متعلق مواد پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا، اور بعض کو قید کی سزا بھی سنائی گئی، جسے پراسیکیوٹرز نے نامناسب قرار دیا تھا۔

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 3 گھنٹے قبل

عمان :سمندر میں پاکستانی مسافروں کی کشتی ڈوب گئی، 19 افراد لاپتا
- 4 گھنٹے قبل

دوحہ پر حملہ: یو اے ای نے اسرائیل کو ائیر شو میں شرکت کرنے سے روک دیا
- 5 گھنٹے قبل

سر پر انڈے مارے جانے کے بعد چاہت فتح علی خان کا ردعمل سامنے آ گیا،گلوکار کا عدالت جانے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ 2025: پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا
- ایک گھنٹہ قبل

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 19 منٹ قبل

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا
- 40 منٹ قبل

چینی اداکار یو مینگلونگ 5ویں منزل سے گر کر جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 2 گھنٹے قبل

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟
- 43 منٹ قبل