کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا،کئی علاقے 36گھنٹوں سے بجلی سے محروم
منگل کی بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقے طویل بریک ڈاؤن کا شکار ہیں


شہر قائد میں بارش کے بعد بجلی کا بحران شدید تر ہو گیا ہے۔ منگل کی بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقے طویل بریک ڈاؤن کا شکار ہیں، اور کئی علاقوں میں 36 گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک اے اور گلستانِ جوہر بلاک 9 میں 34 گھنٹے سے بجلی غائب ہے، جبکہ صفورا گوٹھ اسکیم 33 کی سوسائٹیز بشمول سٹی ولاز میں بھی 36 گھنٹے سے زائد وقت گزر چکا ہے، مگر بجلی تاحال بحال نہیں کی گئی۔
شہر کے دیگر متاثرہ علاقوں میں سعود آباد، غازی گوٹھ، خدا کی بستی، ابراہیم حیدری، شانتی نگر اور اسٹیڈیم روڈ شامل ہیں، جہاں 28 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں 24 گھنٹوں سے بجلی بند ہے، جس کے باعث علاقے میں پانی کا بھی شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی نہ ہونے کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو چکے ہیں۔
علاوہ ازیں نانک واڑہ، یوسف گوٹھ، رامسوامی، کیماڑی اور اعظم بستی میں بھی گزشتہ 22 گھنٹوں سے بجلی بند ہے، اور عوام شدید اذیت کا شکار ہیں۔ علاقہ مکینوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بجلی بحال کی جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش ہوتے ہی بجلی غائب ہو جاتی ہے، اور دوسری رات بھی بغیر بجلی کے گزارنا پڑ رہا ہے، مگر کوئی پرسان حال نہیں۔ عوامی حلقوں نے کے الیکٹرک اور ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- ایک دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- ایک دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 21 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- ایک دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 دن قبل









.jpeg&w=3840&q=75)
