روڈ آئی لینڈ کے میونسپل کورٹ چیف جج کو 2 برس سے کینسر کا عارضہ لاحق تھا


عالمی شہرت کے حامل اور انسان دوست امریکا کے ہر دلعزیز جج فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں چل بسے۔
روڈ آئی لینڈ کے میونسپل کورٹ چیف جج کو 2 برس سے کینسر کا عارضہ لاحق تھا۔ انتقال سے ایک روز پہلے انہوں نے اسپتال میں بستر مرگ سے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے لیے دعاکریں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت کا ماحول کسی فلم سے کم نہ ہوتا۔
فرینک کیپریو جن مقدمات کی سماعت کرتے تھے وہ سوشل میڈیا پر دکھائی جاتی تھیں اور ان کے فیصلوں کا انداز انتہائی متاثر کن ہوتا تھا۔ سماعت کے دوران جج کیپریو گہرائی میں جاکر یہ جاننے کی کوشش کرتے کہ جرم سرزد کیوں ہوا اور فیصلہ ایسا سناتے جس سے مجرم زندگی میں کبھی دوبارہ اس کام کا تصور بھی نہ کرے۔
یہی وجہ ہے کہ لوگ ان کے فیصلوں کو جاننا چاہتے اور مقدمات کی سماعت سوشل میڈیا پر ان ممالک میں بھی وائرل ہوتی جہاں امریکی حکومت کو پسند نہیں کیا جاتا۔ سوشل میڈیا پر ان کے لاکھوں فالوروز تھے۔
جج کیپریو کے انتقال پر گورنر ڈین مک کی نے پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
گورنر کا کہنا تھا کہ 35 برس تک کمرہ عدالت میں خدمات انجام دینے والے فرینک کیپریو ایک خزانہ تھے جنہوں نے یہ عملی طور پر ثابت کیا کہ اگر انصاف کو انسانیت سے جوڑ دیا جائے تو کیا کیا چیزیں ممکن ہوسکتی ہیں۔
ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد شو Caught in Providence میں برسوں تک ان کی خدمات دکھائی جاتی رہی تھیں۔ جن میں انسان دوستی سے متعلق ان کے فیصلوں کے سبب وہ دنیا کے سب سے اچھے جج کی حیثیت سے شہرت رکھتے تھے۔

آپریشن سندور میں بدترین شکست کے بعد مودی سرکار کا جنگی جنون بے قابو
- ایک گھنٹہ قبل

ملائیشیا میں نماز جمعہ نہ پڑھنے والے مردوں کیلئےقید اور بھاری جرمانے کی سزا کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کرکٹ بورڈکاا سکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر شخصیت ، عالمی سطح پر نئی عزت ملی ،واشنگٹن ٹائمز
- 2 گھنٹے قبل

سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تمام افراد مسلمان ہی کیوں ؟ پاکستانی مندوب
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 15 گھنٹے قبل

9 مئی پر معافی مانگنے سے قانونی عمل ہیں رکے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 37 منٹ قبل

عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سننے والا بینچ تبدیل
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا،کئی علاقے 36گھنٹوں سے بجلی سے محروم
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات، سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں
- ایک گھنٹہ قبل

قومی ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی، سلمان آغا قیادت کریں گے
- 15 گھنٹے قبل

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی
- 3 گھنٹے قبل