نیتن یاہو نے حماس کا نام لیے بغیر کہا کہ "یہ وہ گروہ ہے جس نے خواتین کو قتل کیا، ان کی بے حرمتی کی، اور مردوں کے سر قلم کیے


اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کی دھمکی دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسرائیل، چاہے حماس جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو تسلیم کرے یا نہ کرے، غزہ پر کنٹرول برقرار رکھے گا۔
آسٹریلوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل، غزہ میں جاری جنگ جیتنے کے قریب ہے، اور حماس کی مزاحمت کو ختم کرنا "ناگزیر" ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ "آج ہی ختم ہوسکتی ہے، اگر حماس ہتھیار ڈال دے اور تمام یرغمالیوں کو رہا کر دے۔"
انہوں نے آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں "کمزور سیاستدان" قرار دیا، اور مغربی ممالک پر الزام لگایا کہ وہ "دہشت گرد گروہوں کے حامی عناصر کو خوش کرنے" کی پالیسی اپنا رہے ہیں، جو ان کے بقول مغربی تہذیب کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
نیتن یاہو نے حماس کا نام لیے بغیر کہا کہ "یہ وہ گروہ ہے جس نے خواتین کو قتل کیا، ان کی بے حرمتی کی، اور مردوں کے سر قلم کیے۔ اگر ایسے عناصر کسی آسٹریلوی وزیراعظم کو مبارکباد دیں، تو یہ افسوسناک ہی نہیں بلکہ خطرناک بھی ہے۔"
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اسرائیل اور آسٹریلیا کے تعلقات میں نمایاں کشیدگی پیدا ہو گئی۔ نیتن یاہو نے اس فیصلے کو "اسرائیل سے غداری" قرار دیا تھا۔

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 3 گھنٹے قبل

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 2 گھنٹے قبل

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 34 منٹ قبل

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 5 گھنٹے قبل

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 6 گھنٹے قبل

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 2 گھنٹے قبل

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 6 گھنٹے قبل

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 4 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل