علیمہ خان کے مطابق، سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد کچن کے راستے گھر میں داخل ہوئے۔ اس وقت شاہ ریز اپنی اہلیہ اور والد کے ہمراہ بالائی منزل پر موجود تھا


پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے شاہ ریز خان کو چار مسلح نقاب پوش افراد گھر سے اغوا کرکے لے گئے ہیں۔
علیمہ خان کے مطابق، سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد کچن کے راستے گھر میں داخل ہوئے۔ اس وقت شاہ ریز اپنی اہلیہ اور والد کے ہمراہ بالائی منزل پر موجود تھا۔ مسلح افراد نے گھر کے ملازمین کو بھی ہراساں کیا۔
تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلح افراد دروازے توڑ کر بیڈ روم تک پہنچے، شاہ ریز کو ان کے بچوں کے سامنے زدوکوب کیا اور اغوا کرکے لے گئے۔ ترجمان کے مطابق، شاہ ریز کا کسی سیاسی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں، اور گزشتہ روز بھی انہیں لاہور ایئرپورٹ سے غیرقانونی طور پر آف لوڈ کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے واقعے کا نوٹس لینے اور شاہ ریز خان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
I can't help wondering if this hasn't been done now to distract attention from the dump truck and Iblees vs Farishtay forgiveness blunders.
— Red Wish 👓 🇵🇰 🍉 (@RedWishDotCom) August 21, 2025
But whatever insane reasons they have, these night raids, home invasions, and abductions are only exposing the dictator for what he is: an… pic.twitter.com/b5aZTJssIw
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی گرفتاری ہوئی ہے تو قانون کے مطابق 24 گھنٹے میں عدالت میں پیش کیا جائے گا، اور علیمہ خان کا دعویٰ ابھی تک صرف "الزام" کے زمرے میں آتا ہے، جسے ثابت ہونا باقی ہے۔
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 11 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 17 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 18 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 17 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل







