علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن


لاہورپولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔ شاہ ریز 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب تھا،ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افرادرعایت کےمستحق نہیں. ملزم کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل علیمہ خان نے د عویٰ کیا تھا کہ 4 مسلح نقاب پوش ان کے بیٹے شاہ ریز کو گھر سے اغوا کرکے لےگئے ہیں۔
علیمہ خان کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس 4 مسلح افراد کچن کے راستے گھر میں داخل ہوئے، ان کا بیٹا اپنی بیوی اور والد کے ساتھ گھر کی بالائی منزل پر تھا، مسلح افراد نےگھر میں ڈائیورز کو بھی ہراساں کیا۔
ترجمان تحریک انصاف نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ مسلح افراد دروازے توڑ کر شاہ ریز کو بیڈ روم سے اغوا کرکے لےگئے، شاہ ریز خان کے 2 بچوں کے سامنے کمرے میں گھس کر تشدد کیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعظم کے سیاسی مشیر راناثنا اللہ کا کہا تھا کہ لاہور پولیس چیف نے گرفتاری کی تردید کی ہے۔

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 17 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 hours ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 12 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 18 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 18 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago







