فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،اسٹریٹیجک شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اہم ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم کی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور علاقائی و عالمی فورمز پر قریبی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
اس موقع پر چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جب کہ آرمی چیف نے مشکل حالات میں چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے دونوں ممالک اپنا مشترکہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 12 منٹ قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 21 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 21 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 16 گھنٹے قبل








