Advertisement

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ـ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں امریکہ اور چین کے درمیان بڑا تجارتی اجلاس کامیاب رہا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 15th 2025, 10:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا  ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک کی فروخت اور دیگر کاروباری معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریر نے اسپین کے شہر میڈرڈ میں 15 ستمبر کو ہونے والے اعلی سطحی مذاکرات کے بعد کہا کہ دونوں ممالک معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر متفق ہو گئے ہیں ، تاہم انہوں نے معاہدے کی تفصیلات یا تجارتی شرائط واضح نہیں کی۔ 

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ـ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں امریکہ اور چین کے درمیان بڑا تجارتی اجلاس کامیاب رہا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ایک خاص کمپنی پر بھی معاہدہ ہو گیا ہے جسے امریکی نوجوان بچانا چاہتے تھے، اب نوجوان بہت خوش ہوں گے۔ 
امریکی صدر نے اعلان کیا کہ وہ 19 ستمبر کو چینی صدر شی چن پنگ سے بات کریں گے تا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کو مزید آگے بڑھایا جا سکے،ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات اب بھی مضبوط ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیاکے مطابق میڈرڈ میں ہونے والے مذاکرات میں ٹک ٹاک کی فروخت سمیت وسیع تر معاشی پالیسیوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ 
دو روز قبل چین نے امریکہ پر زور دیا تھا کہ وہ ٹک ٹاک پر پابندی یا اس کی ملکیت کے معاملے کو مزاکرات کے ذریعے حل کرے۔ 
ٹک ٹاک کو امریکہ میں 17 ستمبر تک بند کیے جانے کا خطرہ ہے لیکن ٹرمپ نے عندیا کیا ہے کہ وہ پابندی کی مدت میں توسیع کر سکتے ہیں ۔ 
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چینی حکومت اس ایپ کے ذریعے صارفین کاحساس ڈیٹاحاصل کر سکتی ہے یا پروپیگنڈا پھیلا سکتی ہے تاہم ٹک ٹاک نے ان الزامات کی بارہا تردید کی ہے۔ 

خیال رہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا قانون گزشتہ سال منظور کیا گیا تھا جس کے تحت 20 جنوری 2025 تک اس کی ملکیت امریکی کمپنی کو منتقل کرنا لازمی ہے۔

Advertisement
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 21 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 21 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 16 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
Advertisement