گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشئر پھٹنے سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی
گاؤں راؤشن کی آبادی محصور ہو گئی، درجنوں افراد پھنس گئے


گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشئر پھٹنے سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی، گاؤں راؤشن کی آبادی محصور ہو گئی، درجنوں افراد پھنس گئے۔
ضلعی حکام نے بتایا ہے کہ غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے شدید لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے دریائے غذر کا بہاؤ مکمل طور پر رک گیا ہے، کئی بستیاں سیلاب سے متاثر ہو رہی ہیں، عطا آباد جھیل جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لینڈسلائیڈنگ سے گلگت شندور روڈ مکمل طور پر بند ہو گیا ہے، تالی داس نالہ میں لینڈ سلائڈنگ دو اطراف سے ہوئی، تودے سے راؤشن گاؤں کی آبادی محصور ہوگئی۔
وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون کا کہنا ہے کہ سیلاب نے غذر میں ایک بار پھر تباہی مچادی ہے تاہم ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، کچھ لوگوں کے پھنسنے کی اطلاع ہے جنہیں ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر طلب کیا گیا ہے، کمانڈر ایف سی این اے کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پر ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا گیا ہے۔
غذر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سیلاب سے گاؤں راؤشن میں 50 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غذر نے بتایا ہے کہ تالی داس راؤشن میں لینڈ سلائیڈ نگ کے باعث رات 3 بجے سے دریائے غذر مکمل بند ہے، دریائے غذر بند ہونے سے مزید آبادیاں سیلابی پانی کے کٹاؤ کی زد میں آرہی ہیں۔ لوگوں کو بروقت اطلاع دی گئی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جھیل تیزی سے پھیل رہی ہے جبکہ اپ سٹریم دیہات کے حصے خصوصاً حکیس زیرِ آب آ چکے ہیں۔ ایک ویڈیو میں گلگت-چترال روڈ پر واقع راؤشَن پل کو بھی ڈوبنے کے قریب دکھایا گیا ہے۔
بعدازاں سیلاب میں پھنسے افراد کی مدد کیلئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر غذر پہنچ گیا جس نے متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 15 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 days ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 21 hours ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 21 hours ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 20 hours ago







