لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کو بدھ کے روز شاہی تقریب سے خوش آمدید کہا جائے گا، جس میں گھوڑا گاڑی کا سفر، ریاستی ضیافت، فوجی طیاروں کی فلائی پاسٹ اور توپوں کی سلامی شامل ہوگی


لندن : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے دوسری بار برطانیہ کے سرکاری دورے پر پہنچ رہے ہیں، جہاں دونوں ملک ٹیکنالوجی اور نیوکلیئر توانائی سے متعلق اہم معاہدوں کا اعلان کریں گے، برطانیہ کو امید ہے کہ اس دورے میں اسٹیل اور ایلومینیم پر کم ٹیرف طے پا جائے گا۔
صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کو بدھ کے روز شاہی تقریب سے خوش آمدید کہا جائے گا، جس میں گھوڑا گاڑی کا سفر، ریاستی ضیافت، فوجی طیاروں کی فلائی پاسٹ اور توپوں کی سلامی شامل ہوگی۔
برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر جمعرات کو چی کوز (وزیرِاعظم کی رہائش گاہ) میں ٹرمپ کی میزبانی کریں گے، جہاں یوکرین سمیت عالمی امور پر بات ہوگی اور اسٹیل و ایلومینیم پر کم ٹیرف کے معاملے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔
اس موقع پر دونوں ممالک ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کا اعلان کریں گے اور چھوٹے نیوکلیئر منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے، جو مستقبل میں نئی اے آئی (مصنوعی ذہانت) ڈیٹا سینٹرز کو توانائی فراہم کرسکیں گے۔
برطانیہ نے اس دورے سے پہلے ہی امریکا کی بڑی کمپنیوں پے پال اور بینک آف امریکا سمیت مختلف اداروں سے ایک اعشاریہ 25 ارب پاؤنڈ سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق این ویڈیا اور اوپن اے آئی بھی سرمایہ کاری معاہدے کریں گے،برطانیہ کے کاروباری وزیر پیٹر کائل نے کہا کہ اسٹیل پر جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 گھنٹے قبل





