عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
سیکریٹری جنرل عرب لیگ احمد ابوالغیط نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے وقت میں ا کھٹے ہوئے ہیں جب خطے کو بہت سے چیلنجز کا سامنہ ہے

.webp&w=3840&q=75)
دوحہ:قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں مسلم ممالک کے سربراہان نے اسرائیل کی حالیہ جارحیت کو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے تمام ریڈ لائنز عبور کرلی ہیں اور اسے جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرانا ہوگا۔
اجلاس کی صدارت امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کی، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرتے ہوئے حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا اور قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام نسل کشی کا شکار ہیں اور اسرائیل انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔
سیکریٹری جنرل عرب لیگ احمد ابوالغیط نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے وقت میں ا کھٹے ہوئے ہیں جب خطے کو بہت سے چیلنجز کا سامنہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی ناقابلِ قبول ہے، اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ہونا ہوگا۔
عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے زور دیا کہ عالمی برادری کو دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا، جبکہ اسرائیلی مظالم نے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے۔
انہوں نے نے کہا کہ اسرائیلی مظالم، اور بھوک، تباہ حال انفرااسٹرکچرنے غزہ میں زندگی مشکل کردی ہے، اسرائیلی اقدامات ہماری اجتماعی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ ا ہم اجلاس طلب کرنے پر امیر قطرکا مشکورہوں ،اسرائیل کے جارحانہ اقدامات پر خاموش نہیں رہا جاسکتا، اسرائیل نے تمام ریڈ لائنز کراس کر لی ہیں ، اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل کو جوابدہ ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں انسانیت سسک رہی ہے اور صہیونی حکومت کو کوئی استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا،مزید کہا کہ اسرائیل خطے کا امن تباہ کرنے کے در پہ ہے جبکہ جبر اور تشدد سے امن قائم نہیں ہو سکتا۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی فوری طور پر روکی جائے اور غزہ کو ہنگامی امداد فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کا قیام ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ قطرکے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکرتے ہیںجو کہ مسلمان ملکوں کی طرف سے قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم مشرق وسطیٰ اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، جبکہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کانہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، نسل کشی،قبضہ،بھوک اور تشدد اسرائیل کی پالیسی ہے، کھلی جارحیت اور جرائم پر صہیونی حکومت کو رعایت نہیں دی جاسکتی۔
انہوں نے تجویز دی کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے فریم ورک کے تحت اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں لانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے۔

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 7 hours ago

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
- 4 hours ago

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی
- 4 hours ago

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- 7 hours ago

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 8 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا
- 6 hours ago

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا
- 2 hours ago

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز
- 2 hours ago

ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی طور پر سمندری راستے سے ایران جانے والے 22 افراد گرفتار
- 8 hours ago

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر
- 7 hours ago

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
- 8 hours ago

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 6 hours ago