بھارتی شائقین نے کھل کر کہا کہ "دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے قریب ہیں، لیکن ہماری ٹیم نے پاکستان کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملا کر غلط کیا


ایشیا کپ کے حالیہ میچ کے دوران بھارتی اور پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے درمیان خوشگوار ماحول، ہم آہنگی اور باہمی احترام دیکھنے میں آیا، جس نے بھارتی میڈیا کے منفی اور اشتعال انگیز بیانیے کو ناکام بنا دیا۔
دبئی میں موجود شائقین نے کرکٹ کو ایک کھیل کے طور پر سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی خواہش کا اظہار کیا۔ بھارتی شائقین نے اپنی ٹیم کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانا کھیل کی روح کے منافی عمل تھا۔
"ہماری ٹیم نے غلط رویہ اپنایا": بھارتی شائقین
بھارتی شائقین نے کھل کر کہا کہ "دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے قریب ہیں، لیکن ہماری ٹیم نے پاکستان کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملا کر غلط کیا"۔ ایک بھارتی مداح نے کہا کہ وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں، جب کہ دوسرے نے میچ کے بعد اپنے پاکستانی دوست کو تسلی دی۔
گراؤنڈ میں دوستی کی جھلک
میچ کے دوران ایک خوبصورت لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب مشہور بھارتی کرکٹ فین سدھیر نے پاکستانی فین چاچا کرکٹ سے نہ صرف ہاتھ ملایا بلکہ گلے بھی لگے، جسے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں افراد نے سراہا۔
میڈیا اور عوام کا متضاد رویہ
ایک جانب بھارتی میڈیا اور کچھ اینکرز کرکٹ جیسے شائستہ کھیل کو نفرت انگیزی کا ذریعہ بناتے دکھائی دیے، تو دوسری جانب بھارتی عوام نے کرکٹ کو خالصتاً ایک کھیل سمجھ کر مثبت رویہ اپنایا۔
مزید مقابلے باقی
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ طور پر فائنل سمیت دو اور میچز متوقع ہیں۔ دبئی میں موجود شائقین کو امید ہے کہ دونوں ٹیمیں نہ صرف بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گی بلکہ اسپورٹس مین اسپرٹ کا بھی خیال رکھیں گی۔

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر
- 5 گھنٹے قبل

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 4 گھنٹے قبل

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 6 گھنٹے قبل

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز
- 18 منٹ قبل

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا
- 23 منٹ قبل
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا
- 4 گھنٹے قبل

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی طور پر سمندری راستے سے ایران جانے والے 22 افراد گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی
- 3 گھنٹے قبل

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- 5 گھنٹے قبل