وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان، دوحہ پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ان کے مطابق یہ حملہ قطر کی امن قائم کرنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے کیا گیا


دوحہ: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ عرب-اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو انسانیت کے خلاف اپنے جنگی جرائم پر لازمی طور پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان، دوحہ پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ان کے مطابق یہ حملہ قطر کی امن قائم کرنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے قطر کی خودمختاری اور سلامتی کو پامال کیا ہے، اور پاکستان قطر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ثالث کا کردار ہمیشہ امن کا پل سمجھا جاتا ہے، مگر اسرائیل نے نہ صرف اسے نظرانداز کیا بلکہ قطر جیسے ملک کو نشانہ بنایا جو خطے میں سفارتی کوششوں میں پیش پیش رہا ہے۔
غزہ میں نسل کشی اور عالمی برادری کی ذمے داری
شہباز شریف نے کہا کہ غزہ اس وقت کھنڈر بن چکا ہے، جہاں انسانیت سسک رہی ہے، اور اسرائیلی جارحیت نے تمام حدیں عبور کر لی ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر اسرائیل جنگ کا فیصلہ پہلے سے کر چکا تھا تو مذاکرات کا ڈھونگ کیوں رچایا گیا؟
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی جرائم کے تدارک کے لیے عرب-اسلامی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، جو مشترکہ حکمت عملی کے تحت فوری اقدامات کرے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل


