Advertisement
تجارت

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بارپھر بجلی بم گرادیا گیا

اسلام آباد : مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر آگئی ، وفاقی حکومت کی درخواست پرنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 13th 2021, 7:56 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں مسلسل  تیسرے روز اضافہ کر دیا  گیا۔  ذرائع کے مطابق فیصلے کا اطلاق 50 یونٹ تک والے غریب صارفین پر بھی یکساں ہو گا جس سے صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی کا اوسط ٹیرف 14.38 سے بڑھ کر 16.33 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔

واضح رہے کہ11 فروری کو ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ  برائے دسمبر  2020 کےلیے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا  تھا ۔

10فروری کو ماہانہ فیول چارچز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 53پیسے اضافہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ   28جنوری کو  نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 3.5 روپے اضافے کا  عندیہ دیا تھا   ۔ اس سے قبل 11 جنوری کو نیپرا نے صارفین سے 8.40 ارب  روپے اضافی بوجھ ڈالتے ہوئے  بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا۔

Advertisement
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 3 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 دن قبل
Advertisement