اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ٹکٹس میرٹ پر دیں گے، کوشش ہے اس بار سینیٹ انتخابات میں پیسہ نہ چلے، سینیٹر بننے کے خواہشمند افراد کی قابلیت اور پارٹی کیلئے خدمات کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ کیلئےحتمی امیدواروں کے ناموں پرغور کیا گیا اور سینیٹر بننے کے خواہشمند افراد کی لسٹ پر مشاورت مکمل کی گئی۔وزیراعظم کی جانب سے پارلیمانی بورڈ ارکان کی سفارشات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں روایتی طریقہ کار سے ہٹ کرسینیٹ کے لیے میرٹ پر ٹکٹ دینے پراتفاق کیا گیا، وزیراعظم نے کہا سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلنے کی روایت ختم کررہے ہیں، جو ایوان میں پارٹی کے لیے بہتر ہوگا اسے سینیٹر بنائیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پیسے لگا کر ایوان میں آنےوالےعوام کے فائدے کا کبھی نہیں سوچ سکتے، شفاف انتخابات اورایوان بالامیں اکثریت حاصل کرنے کیلئے پر امید ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے سینیٹ کیلئے نام فائنل کرلیے۔عبدالحفیظ شیخ ، شبلی فراز، ثانیہ نشتر اور فیصل ووڈا سمیت دیگر اراکین کے نام سامنے آگئے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے ہیں۔اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد پی ٹی آئی کی امیدوار فائنل کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ سے فیصل واوَڈا سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے جب کہ ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے سینیٹ کےلیے عبدالقادر کا نام فائنل کیا گیا ہے۔خیبر پختونخواسے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سےسیف اللہ نیازی ،ڈاکٹر زرقہ اور بیرسٹر علی ظفر امیدوار ہوں گے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ باقی نشستوں پر اعلان بعد میں ہو گا۔

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 18 hours ago

پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، گوہر خان
- 11 hours ago

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی،نوٹیفکیشن جاری
- 12 hours ago

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- 17 hours ago

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- 18 hours ago

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
- 13 hours ago

چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
- 13 hours ago

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 18 hours ago

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 18 hours ago

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- 18 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 18 hours ago

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- 16 hours ago






