لاہور:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج سے 10ارب درخت لگانےکاآغازکردیا،لاہورکےلوگ چاہتے ہیں شہرمیں ہریالی ہو، حکومت بھی ماحول کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور کےجیلانی پارک میں اربن فاریسٹ منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے 12-13 سالوں میں لاہور میں درخت کم ہوے ہیں، لاہورمیں اربن فاریسٹ کیلئے 50سائٹس کاانتخاب اچھااقدام ہے،میاواکی اربن فاریسٹ زبردست اقدام ہے،لاہورکےلوگ چاہتےہیں شہرمیں ہریالی ہو،لاہور میں جہاں گرین ایریا ملے وہاں پودا لگا لو،اربن فاریسٹ کی 50سائٹس گوگل کےذریعےدکھائی جائیں اور اربن فارسٹ کی 50سائٹس بارےلوگوں کو بتایاجائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے 10ارب درخت لگانےکاآغازکردیا،ہم زیتون کےجنگلات اگانےجارہےہیں، چندسال میں پاکستان زیتون درآمدکےبجائےبرآمدکرےگا،بدقسمتی سےحکومتیں 5 سال کی منصوبہ بندی کرتی ہیں،ملک کامستقبل 5سال نہیں لانگ ٹرم پلاننگ سےمحفوظ ہوتاہے،حکومت بھی ماحول کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کےتمام جنگلات ختم ہونےسےموسم پرمنفی اثرپڑا،اسموگ انسانوں کی زندگیوں کیلئے بہت خطرناک ہے،اسموگ خاموش قاتل ہے،دنیامیں اسموگ پرریسرچ کی جاچکی ہے،لاہورمیں آلودگی کی شرح بڑھ رہی ہے،گزشتہ ادوارمیں لاہورکا 70فیصدگرین بیلٹ ختم کردیاگیا،فضائی آلودگی بزرگوں اوربچوں کیلئےبہت نقصان دہ ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں لاہور میں پیدا ہوا ہوں مجھے یہاں کہ سب ایولیوشن یاد ہے،لاہور میں درخت اور کھیت تھے، لاہور بڑا ہرا شہر تھا،شہر بڑا تھا آبادی بڑھتی گئی،ہم نے سوچا نہیں کہ آبادی کے بڑھنے کیساتھ ماحولیات کا بھی خیال رکھنا ہے، لاہور کے لوگ چاہتے ہیں یہاں درخت اگیں جنگلات ہوں۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago





