وزیر خارجہ کی بنگلا دیشی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں طے ہیں جن میں دونوں ممالک کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی،دفتر خارجہ


ڈھاکہ: نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے تاریخی دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے جہاں ان کا پاکستانی ہائی کمشنرعمران حیدر سمیت بنگلہ دیشی اعلی حکام نے استقبال کیا۔
یہ دورہ 13 سال بعد کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورۂ بنگلہ دیش ہے۔
ترجمان کے مطابق دورے کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی بنگلا دیشی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں طے ہیں جن میں دونوں ممالک کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے بھی ان کی نشست ہوگی۔
ترجمان کے مطابق ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر غور کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورۂ پاکستان اور بنگلہ دیش تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا دورہ بنگلہ دیشی حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

صحت کے شعبے میں انقلاب، اے آئی اور روبوٹ کی مدد سے پہلا پِتّے کا کامیاب آپریشن
- 4 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع
- 5 گھنٹے قبل

لاہورمیں اسٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ،پنجابی تھیٹر سیل کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،12 جوان شہید،35 خارجی جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب ہو گی
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل،گھوٹکی میں متعدد زائد دیہات زیر آب
- 5 گھنٹے قبل

فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،عاصم افتخار
- 5 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی چینی پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیرسےملاقات،دوطرفہ تعاون پر بات چیت
- 2 گھنٹے قبل

عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنجز کابھی سامنا ہے،چیف جسٹس
- ایک گھنٹہ قبل

اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، قطر پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
- 3 گھنٹے قبل