Advertisement
تفریح

لاہورمیں اسٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ،پنجابی تھیٹر سیل کر دیا گیا

یہ نا خوشگوار واقعہ  حکومتی پالیسی نظر انداز کرنے اور مجوزہ ڈرامہ قواعد  کے تحت تھئیٹر انتظامیہ کے مناسب سیکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر پیش آیا،عادل رانا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 13th 2025, 12:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہورمیں  اسٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ،پنجابی تھیٹر سیل کر دیا گیا

لاہورمیں اسٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد پنجابی تھیٹر کو سیل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل  نے ناقص سکیورٹی اور اداکارہ اقراء خان پر  فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر ثقافت عظمٰی بخاری کی ہدایات پر پنجابی تھئیٹر فوری سیل کردیا۔

ذرائع کےمطابق پنجاب آرٹس کونسل  ڈپٹی ڈائریکٹر عادل احمد رانا کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر دفتر کی خصوصی ٹیم اور علاقائی تھانہ کی نفری نے پنجابی تھئیٹر کو۔ناقص سیکیورٹی انتظامات پر سیل کردیا۔

اس واقعہ نے ایک بار پھر فنکار برادری کے آسان ٹارگٹ ہونے کے مفروضہ کو تقویت بخشی ہے جس کیوجہ سے فنکار برادری میں گہری تشویش پائی جاتی ہے-

پنجاب آرٹس کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر  ادبیات و تھئیٹر عادل احمد رانا کے مطابق وزیر اطلاعات و ثقافت کی ہدایت پر اسٹیج اداکارہ اقراء خان پر فائرنگ کے واقعہ پر حکومت نے فی الفور تھئیٹر کو سیل کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ نا خوشگوار واقعہ  حکومتی پالیسی نظر انداز کرنے اور مجوزہ ڈرامہ قواعد  کے تحت تھئیٹر انتظامیہ کے مناسب سیکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر پیش آیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  کئی بار پنجاب بھر میں تھئیٹر انتظامیہ کو تنبیہہ کی گئی تاہم بعض عناصر حکومتی احکامات کو خاطر میں نہیں لاتے  جس کی وجہ سے ایسے ناخوشگوار واقعات وقوع پذیر ہوتے ہیں

Advertisement
Advertisement