میرے والد جمہوریت کیلئے کھڑے ہونے کی سزا کے طور پر جیل میں ہیں،والد کو تنہائی میں قید رکھا گیا ہے، قاسم خان


ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں نے والد کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں نے والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا، سلیمان اور قاسم خان نے اقوام متحدہ کے سپیشل نمائندہ برائے تشدد کے روبرو اپنے والد کے لئے اپیل دائر کر دی۔
اپیل میں انہوں نے اپنے والد سے روا سلوک کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، اپیل میں کہا گیا کہ والد کی قید کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیا جا چکا ہے، والد کو قید تنہائی، ناقص خوراک، طبی سہولتوں سے محرومی اور مسلسل نگرانی کا سامنا ہے۔
عمران خان کے صاحبزادوں نے اپیل میں کہا کہ والد ایسی اذیت میں ہیں جو انسانی وقار کے منافی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی محکمہ خارجہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور حفاظت پر تشویش ظاہر کی، اقوام متحدہ کے نمائندے کو فوری مداخلت اور رہائی کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔
قاسم خان نے نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میرے والد جمہوریت کیلئے کھڑے ہونے کی سزا کے طور پر جیل میں ہیں،والد کو تنہائی میں قید رکھا گیا ہے، والدکو ڈاکٹرز سے ملاقات اور قانونی مشاورت سے محروم رکھا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ اور ہزاروں حامی اغوا یا فوجی عدالتوں میں پیش کیے گئے‘‘۔
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے نےٹویٹ میں مزید لکھا کہ ’’ یہ انصاف نہیں بلکہ سیاسی انتقام ہے، پاکستان کی جمہوریت خطرے میں ہے، دنیا انسانی حقوق اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہو۔

پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب ہو گی
- 2 hours ago

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 3 hours ago

وزیر داخلہ کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ
- 18 minutes ago

پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل،گھوٹکی میں متعدد زائد دیہات زیر آب
- 2 hours ago

پاکستان کےمعروف اداکارعشرت عباس انتقال کرگئے
- 3 hours ago

فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،عاصم افتخار
- 2 hours ago

نیپال: کامیاب پرتشدد مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل،سابق چیف جسٹس عبوری وزیر اعظم مقرر
- 3 hours ago

صحت کے شعبے میں انقلاب، اے آئی اور روبوٹ کی مدد سے پہلا پِتّے کا کامیاب آپریشن
- 35 minutes ago
روس : 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی،سونامی کی وارننگ جاری
- 3 hours ago

پنجاب حکومت کا میانوالی میں 15ستمبر سے الیکٹرک بس سروس شرو ع کرنے کا اعلان
- 3 hours ago

لاہورمیں اسٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ،پنجابی تھیٹر سیل کر دیا گیا
- 41 minutes ago

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ قصور سیکٹر، جلال پور پیر والا اور ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
- 3 hours ago