فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،عاصم افتخار
فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے کہ وہ ایک آزاد، قابل عمل اور متصل فلسطینی ریاست قائم کریں جس کی سرحدیں 1967 سے پہلے کی بنیاد پر ہوں ،عاصم افتخار


نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے بتایا ہے کہ پاکستان نے فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق “نیو یارک اعلامیہ” کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ یہ اعلامیہ حال ہی میں نیویارک میں 28 تا 30 جولائی 2025 منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس کے نتیجے میں منظور کیا گیا۔
پاکستانی مندوب کے مطابق پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے ، کہ وہ ایک آزاد، قابل عمل اور متصل فلسطینی ریاست قائم کریں جس کی سرحدیں 1967 سے پہلے کی بنیاد پر ہوں ، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ہمارا یہ مطالبہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے عین مطابق ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ "نیو یارک اعلامیہ" کی توثیق اس حقیقت کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستان ہمیشہ ایک منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم رہا ہے۔
پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں 64 ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔
پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کی جائے اور خطے میں ایک منصفانہ امن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع
- 3 hours ago

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ قصور سیکٹر، جلال پور پیر والا اور ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
- 3 hours ago
روس : 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی،سونامی کی وارننگ جاری
- 4 hours ago

نیپال: کامیاب پرتشدد مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل،سابق چیف جسٹس عبوری وزیر اعظم مقرر
- 4 hours ago

صدر مملکت کی چینی پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیرسےملاقات،دوطرفہ تعاون پر بات چیت
- 5 minutes ago

وزیر داخلہ کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ
- an hour ago

اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، قطر پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
- 12 minutes ago

پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل،گھوٹکی میں متعدد زائد دیہات زیر آب
- 3 hours ago

پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب ہو گی
- 2 hours ago

لاہورمیں اسٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ،پنجابی تھیٹر سیل کر دیا گیا
- an hour ago

صحت کے شعبے میں انقلاب، اے آئی اور روبوٹ کی مدد سے پہلا پِتّے کا کامیاب آپریشن
- an hour ago

پاکستان کےمعروف اداکارعشرت عباس انتقال کرگئے
- 4 hours ago