اماراتی حکومت نے اسرائیل کو اس بارے میں کوئی وجہ نہیں بتائی مگر ان کو اندازہ ہے کہ اس پابندی کی وجہ اسرائیل کا قطر پر فضائی حملہ ہے،اخبار


ابو ظہبی : قطری دارالحکومت دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملے کے تناظر میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں ہونے والے ائیر شو میں اسرائیل کو شرکت نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو رواں برس نومبر میں ہونے والے ائیر شو نومبر میں شرکت سے روک دیا ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی ڈیفنس اسٹیبلشمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے کہ اس ائیر شو میں اسرائیل کی متعلقہ شعبوں کی کمپنیاں شرکت نہیں کر سکیں گی۔
صہیونی اخبار کے مطابق اماراتی حکومت نے اسرائیل کو اس بارے میں کوئی وجہ نہیں بتائی مگر ان کو اندازہ ہے کہ اس پابندی کی وجہ اسرائیل کا قطر پر فضائی حملہ ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے قطر پر حملے کے بعد اسرائیلی سفیر کو بھی طلب کیا۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کرکے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا تھا تاہم حماس کی مرکزی قیادت اس حملے میں محفوظ رہی تھی۔
اس حملے کے رد عمل میں قطر سمیت دنیا کے متعدد ممالک اور سلامتی کونسل کےتمام 15 ممبران کی جانب سے شدید الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے اسے قطر کی فضائی حدود ،خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک گھنٹہ قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 گھنٹے قبل





