چین کا پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
چین اورپاکستان کے درمیان روایتی دوستی غیرمتزلزل اور اٹوٹ ہے، عالمی منظرنامہ کیسا بھی ہو چین اورپاکستان کی دوستی کو کوئی فرق نہیں پڑتا،ترجمان


بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کا سب سے قابل اعتماد شراکت دار اورمضبوط حامی رہا ہے، پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چین کی وزرات خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اورپاکستان کے درمیان روایتی دوستی غیرمتزلزل اور اٹوٹ ہے، عالمی منظرنامہ کیسا بھی ہو چین اورپاکستان کی دوستی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ لین جیان نے کہا ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
بیان کے مطابق عالمی منظرنامے میں تاریخی تبدیلیوں، بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال میں علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستی ناگزیر ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ چین پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھے گا، چین اور پاکستان کی دوستی وقت کے امتحان پر پوری اُتری ہے اور ناقابلِ شکست رہی ہے، چین پاکستان کے ساتھ مل کر روایتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے، تزویراتی ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
خیال رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے 20 سے 22 اگست 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، جس میں انہوں نے پاکستانی صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کیں۔
چینی وزیر خارجہ کا یہ دو روزہ دورہ چھٹے پاک،چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے سلسلے میں تھا، اس دورے کا مقصد چین،پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے، تجارت، معاشی تعاون، دفاع، سکیورٹی، اور علاقائی استحکام پر بات چیت کرنا تھا۔

نیپال: کامیاب پرتشدد مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل،سابق چیف جسٹس عبوری وزیر اعظم مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کےمعروف اداکارعشرت عباس انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ قصور سیکٹر، جلال پور پیر والا اور ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل،گھوٹکی میں متعدد زائد دیہات زیر آب
- 44 منٹ قبل

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب ہو گی
- 3 منٹ قبل

پنجاب حکومت کا میانوالی میں 15ستمبر سے الیکٹرک بس سروس شرو ع کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع
- 37 منٹ قبل
روس : 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی،سونامی کی وارننگ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- 14 گھنٹے قبل