اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، قطر پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
دونوں رہنماؤں نے دوحا میں ہونے والے آئندہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تیاریوں، طریقہ کار اور تفصیلات پر بھی مشاورت کی،ترجمان


اسلام آباد:وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوحہ پر اسرائیل کے بلا اشتعال اور غیر قانونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا۔
ترجمان کے مطابق دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے دوحا میں ہونے والے آئندہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تیاریوں، طریقہ کار اور تفصیلات پر بھی مشاورت کی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ او آئی سی کا یہ اجلاس اتوار 14 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

محمد علی مرزا کو گستاخ کہنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کے ہاتھوں شکست خوردہ انڈین ائیر چیف کا پاکستان کے طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
- 3 گھنٹے قبل

چینی جنگی طیارے جے۔35 نے اہم عسکری سنگ میل عبور کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

چرچ آف انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آرچ بشپ مقرر
- 3 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کی حماس کو ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو سنگین نتائج کی دھمکی
- ایک گھنٹہ قبل

غزہ کی جانب ایک اور امدادی فلوٹیلا روانہ، اسرائیلی ناکہ بندی کو چیلنج
- 4 گھنٹے قبل

ججز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر اور غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی مؤقف
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی پر سمندری طوفان کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا پانچواں الرٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

مریم نواز کا پیپلز پارٹی کو دو ٹوک جواب: پنجاب پر تنقید پر معافی نہیں مانگوں گی
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، دفاتر میں روایتی کاغذ سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت متوقع
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب :حالیہ سیلاب سے متاثرہ 81 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات جمع کر لی گئیں
- 4 گھنٹے قبل

سندھ ایمپلائز الائنس نے 6 اکتوبر کا دھرنا مؤخر کر دیا، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل